Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو پچھاڑ دیا، نیکو او ریلی کے دو گولز، سٹی نویں بار چیمپئن

Updated: March 23, 2026, 3:59 PM IST | London

ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیم آرسنل کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نویں بار خطاب اپنے نام کر لیا۔

City Players.Photo:X
مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

 ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیم آرسنل کو۰۔۲؍گول  سے شکست دے کر نویں بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پیپ گارڈ یولا چار بار یہ ٹرافی جیتنے والے ایلکس فرگیوسن اور جوزے مورینہو کو پیچھے چھوڑ کر اس ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین منیجر بن گئے ہیں۔
۲۱؍سالہ نیکو او ریلی میچ کے ہیرو ثابت ہوئے، جنہوں نے دوسرے ہاف میں محض چار منٹ کے فرق سے دو شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ آرسنل کے گول کیپر کیپا اریزابلاگا کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے او ریلی نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ میتھیوس نونس کے بہترین کراس پر او ریلی نے ہیڈر کے ذریعے اپنا دوسرا گول مکمل کیا۔


پریمیئر لیگ میں برتری رکھنے والی آرسنل کی ٹیم فائنل میں اپنی توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور۱۹۹۳ء کے بعد پہلی بار لیگ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔  میچ کے آخری لمحات میں گیبریل کی کوشش گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی، جس سے آرسنل کی واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔گزشتہ سال کوئی ٹرافی نہ جیتنے والی مانچسٹر سٹی نے اس فتح کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:علیشا چنائے نے بالی ووڈ میں انڈی پاپ کو فروغ دیا


میسی کا ایک اور سنگِ میل: کیریئر کا ۹۰۱؍ واں گول، انٹر میامی کی فتح
 فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیویارک سٹی ایف سی کے خلاف کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں میسی نے اپنے کیریئر کا ۹۰۱؍ واں گول اسکور کرتے ہوئے انٹر میامی کو۲۔۳؍گول  سے شاندار فتح دلا دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نیویارک سٹی کی اس سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے کی مہم کا بھی خاتمہ ہو گیا۔میسی نے میچ کے۶۱؍ ویں منٹ میں ایک بہترین فری کک کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنا ۹۰۱؍ واں گول مکمل کیا۔ برازیلین ڈیفنڈر میکائیل نے ۷۴؍ ویں منٹ میں شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔

یہ بھی پڑھئے:ایران نےجنگ کے خاتمے کیلئے۶؍ شرائط رکھیں


کون کاف چیمپئن کپ سے باہر ہونے کے بعد انٹر میامی کے لیے یہ جیت انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔ یاد رہے کہ لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا۹۰۰؍ واں گول گزشتہ ہفتے نیش ول کے خلاف میچ میں اسکور کیا تھا۔ مسلسل دو میچوں میں دو بڑے سنگِ میل عبور کرنا میسی کی فارم اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK