• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک میں ’’آپریشن لوٹس‘‘ کی کوشش!

Updated: August 26, 2024, 10:19 AM IST | Agency | Bengaluru

کانگریس ایم ایل اے نے بی جےپی پر۱۰۰؍ کروڑ کی پیشکش کا الزام عائد کیا۔

Ravi Kumar Gowda. Photo: INN
روی کمار گوڑا۔ تصویر : آئی این این

کرناٹک میں بی جےپی وزیراعلیٰ سدارمیا پر بدعنوانی کا الزام عائد کرکے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس بیچ مانڈیا سے کانگریس کے ایم ایل اے روی کمار گوڑا نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ زعفرانی پارٹی ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ’’آپریشن لوٹس‘‘ کی کوشش کررہی ہے اوراس کیلئے اراکین اسمبلی کو ۱۰۰۔ ۱۰۰؍ کروڑ  روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اراکین پارلیمان نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے آواز بلند کی

روی کمار گوڑا نے البتہ اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت مستحکم ہے اور کوئی بھی ایم ایل اے زعفرانی پارٹی کی جانب سے دیئے جانے والے لالچ میں  نہیں آئےگا۔ نامہ نگاروں  کے سوال کے جواب میں روی کمار نے بتایا کہ’’بی جےپی نے اب قیمت ۵۰؍ کروڑ سے ۱۰۰؍ کروڑ کردی ہے۔ ‘‘ان کے مطابق’’مجھے کسی نے فون کیاتھا، میں  نے کہا کہ ۱۰۰؍ کروڑ اپنے پاس رکھے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ۱۳۶؍ ایم ایل اے چٹان کی طرح  مضبوط ہیں۔ اکتوبر میں بھی روی کمار نے الزام لگایاتھا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کو ۵۰؍ کروڑ نقد اور وزارت کا لالچ دےرہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK