Updated: May 07, 2025, 3:51 PM IST
| New Delhi
ہند پاک تنازع میں اضافہ ہونے اور ہندوستان کے آپریشن سندرو لانچ کرنے کے بعد چند ہندوستانی ایئرلائنس نے اپنے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہیں اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ہی ایئرپورٹ کیلئے نکلیں۔ علاوہ ازیں چند بین الاقوامی پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ حالات کے پیش نظر شمالی ہندوستان کے چند ایئرپورٹس کو عارضی طورپر بند رکھا گیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازع کے درمیان ہندوستانی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے مراکز پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں مشرقی ہندوستان میں کئی ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں اور متعدد پروازوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔ متعد ایئر لائنس جن میں اسپائی جیٹ، انڈیگو ایئر انڈیا اور انڈین ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں، نے ان حالات کے درمیان اپنے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق اسپائی جیٹ نے تصدیق کی ہے کہ ’’دھرم شالہ، لیہہ اور امرتسر میں ایئرپورٹس اگلا نوٹس آنے تک بند رہیں گے۔
ایئر انڈیا کی ایڈوازئری
ایئر انڈیا نے ایکس پر جاری کی گئی اپنی ایڈوائزری میں مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس دیکھ لیں۔‘‘ ایئر انڈیا کی ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ ’’موجودہ حالات کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے ایئرپورٹس، جن میں دھرم شالہ، لیہہ، جموں کشمیر، سری نگر اور امرتسر کے ایئرپورٹس شامل ہیں، کو اگلا نوٹس آنے تک بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوں گی۔‘‘
انڈیگو نے ایڈوائزری جاری کی
انڈیگو نے اپنی ایڈوائزری میں اعلان کیا ہے کہ ’’سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چندی گڑھ اور دھرم شالہ جانے والی فلائٹس میں خلل پیدا ہوگا۔ مسافروں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی فلائٹس کا اسٹیٹس دیکھ لیں۔ خطے میں تنازع بڑھنے اور خلائی حدود میں تبدیلی کرنے کے بعد سری نگر، جموں کشمیر، امرتسر، لیہہ، چندی گڑھ اور دھرم شالہ جانے والی ہماری پروازیں متاثر ہوں گی۔ ہماری درخواست ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے آپ اپنی فلائٹس کا اسٹیٹس چیک کر لیں۔‘‘
انڈین ایکسپریس کی ایڈوائزری
ایئر انڈیا اور انڈین ایکسپریس نے بھی جموں کشمیر، سری نگر، جودھپور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چندی گڑھ، راجکوٹ جانے والی پروازوں کو ۷؍ مئی کی شام تک منسوخ کیا ہے۔ امرتسر سے گزرنے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا رخ دہلی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔‘‘ ایئر انڈیا نے اس تکلیف کیلئے مسافروں سے معافی مانگی ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ جانے سے قبل سرکاری ویب سائٹ پر اپنی فلائٹس کی تفصیلات دیکھ لیں۔‘‘
پروازوں میں خلل کیوں پیدا ہوا؟
یاد رہے کہ پروازوں میں خلل اس وقت پیدا ہوا ہے جب ہندوستان نے پاکستان میں ’’آپریشن سندور‘‘ لانچ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے چند مراکز پر حملے کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد پاکستان نے یہ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ۲۶؍ شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک نیپالی شہری بھی شامل تھا۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے یہ تصدیق کی ہے کہ ’’اس آپریشن کے تحت پاکستان کے فوجی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔‘‘ پاکستان نے جموں کشمیر میں پونچھ کے علاقے پر حملہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
انڈیگو نے اپنی پروازیں منسوخ کی ہیں
انڈیگو نے اپنی حالیہ ایڈوائزری کے تحت جموں کشمیر، لیہہ، چندی گڑھ، سری نگر، امرتسر، دھرم شالہ، بکانیر اور جودھپور سے جانے اور آنے والی اپنی ۱۶۵؍ پروازوں کو منسوخ کیا ہے۔ حال ہی میں انڈیگو نے گوالیار اور کشن گڑھ کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ ان فلائٹس کو ۱۰؍ مئی ۲۰۲۵ء تک منسوخ کیا گیا ہے۔
چندی گڑھ کا ایئرپورٹ بند
چندی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنے ایکس پراطلاع دی ہے کہ ’’خطے میں خلائی حدود میں تبدیلی کی وجہ سے شہید بھگت سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چندی گڑھ آنے اور جانے والی تمام پروازیں اگلا نوٹس آنے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ چندی گڑھ بین الاقوامی ایئرپورٹ نے اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’مسافر دیگر امداد کیلئے اپنی ایئرلائنس سے رابطہ قائم کریں۔‘‘
ایئر انڈیا نے اگلے تین دنوں کیلئے پروازیں منسوخ کی ہیں
لسٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے بھوج اور راجکوٹ سے جانے اور آنے والی اپنی پروازوں کو دوپہر ۱۲؍ بجے تک منسوخ کیا تھا۔ وہ ملک کی ایئرپورٹ اتھاریٹی کی اطلاعات کا انتظار کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس
دہلی ایئرپورٹ نے ایڈوائزی جاری کی
دہلی ایئرپورٹ نے مخصوص فلائٹس کا تذکرہ کئے بغیر مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہند پاک تنازع میں اضافہ اور ہندوستان کی طرف سے آپریشن سندور لانچ کرنے کے بعد دہلی ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ چند پروازوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق ’’ہجوم پر قابو پالیا گیا ہے اور پروازوں میں زیادہ تاخیر نہیں کی جائیں گی۔‘‘
قطر ایئرویز نے اپنی پروازوں کو معطل کیا ہے
قطر ایئرویز نے اپنے ایکس پر اطلاع دی ہے کہ اس نے خلائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان جانے والی اپنی پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔ ایئر لائنس حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس
کنڈلا جانے اور آنے کیلئے ایک بھی فلائٹ نہیں
اسپائی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’’کنڈلا ایئرپورٹ اگلا نوٹس آنے تک بند رہے گا جس کے بعد کنڈلا سے نہ ہی کوئی فلائٹ جائے گی اور آئے گی۔ آپریشن سندور کے تحت ممبئی رن وے ۸؍ مئی ۲۰۲۵ء تک بند رہے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پہلگام دہشت گرد حملہ: ہند پاک زیر حکومت کشمیر پر سیاحت کے طویل قحط کا خطرہ
اکاسا ایئرلائنس
اکاسا ایئرلائنس نے اعلان کیا ہے کہ ’’کوئی بھی بڑی فلائٹ سری نگر کیلئے نہیں جائے گی۔‘‘
بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں
ہند پاک تنازع کے بڑھنے کے بعد کورین ایئرلائنس اپنی پروازوں کو پاکستان کی خلائی حدود میں بھیجنے سے احتراز کررہی ہے۔ یون ہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’ہند پاک تنازع میں اضافہ ہونے کے بعد کورین ایئرلائنس نے کوریا کے شہر انچیون سے دبئی، متحدہ عرب امارات جانے کیلئے پاکستان کی خلائی حدود سے گزرنے والی اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ایوا ایئرلائنس نے بھی اپنی پروازوں کے رخ تبدیل کئے ہیں۔