Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران- اسرائیل جنگ کے سبب گجرات میں ۱۰۰؍ سے زائد فیکٹریاں بند

Updated: March 08, 2026, 11:55 AM IST | Ahmedabad

۱۰؍ لاکھ مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ، اس جنگ کا اثر موربی کی سیرامک انڈسٹری پر بھی پڑا ہے، اس صنعت کو پروپین اور قدرتی گیس درکار ہوتی ہے۔

A ceramic factory in Morbi. Photo: INN
موربی کی ایک سیرامک فیکٹری۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل۔ ایران کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگ کے اثرات مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں۔ اس صورتحال سے ہندوستان بھی مستثنیٰ نہیں رہا۔ یہاں کے مختلف شعبوں کو بھی سخت بحران کا سامنا ہے۔ اسرائیل اور ایران جنگ کا براہ راست اثر گجرات کی موربی سیرامک انڈسٹری پر بھی پڑا ہے جو ضروری گیس پر انحصار کرتی ہے اور اس وقت وہ پروپین اور قدرتی گیس کی کمی سے گزررہی ہے۔ یہاں پروپین گیس ختم ہو گئی ہے اور قدرتی گیس بھی بہت محدود مقدار میں بچی ہے۔ اس کے ختم ہونے پر ایسی حالت پیدا ہوجاتی ہے کہ سبھی صنعتوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے لاکھوں مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس دوران موربی سیرامک ​​انڈسٹری میں کام کرنے والے مزدوروں پر لٹک رہی بے روزگاری کی تلوار نے مزدوروں سے لے کر ان کے اہل خانہ تک کو پریشان کردیا ہے۔ ایسے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم ۵؍سال سے یہاں کرائے پر رہ رہے ہیں۔ اچانک انڈسٹری بند ہو رہی ہے اور ہماری صنعت تباہ ہو رہی ہے۔ کیا سوچیں اور کیا کریں، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ ہندوستان کے ساتھ چین والی ’غلطی‘ نہیں دہرائے گا: ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کرسٹوفر لینڈو

’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق موربی سیرامک ​​انڈسٹریز کے بند ہونے سے ۱۰؍ لاکھ سے زائد مزدور روزی روٹی سے محروم ہو جائیں گے جن میں سے۴؍ لاکھ مزدوربراہ راست طور پر انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور 6{لاکھ مزدور بالواسطہ طور پر انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ جنگ کی وجہ سے سیرامک کی برآمدات پر بھی براہ راست اثر پڑے گا۔ فی الحال موربی سیرامکس میں ۳۰؍ فیصد ٹائلس کا ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جس میں بائیڈو گیس کے بحران کے درمیان موربی سیرامک انڈسٹری بند ہورہی ہے۔ جو مزدور برسوں سے سیرامک انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنا گزارا کررہے ہیں، وہ بھی پریشان ہیں۔ اپنے خاندان کا پیٹ کیسے پالیں گے؟ پیکنگ کی نگرانی کرنے والے ایک ورکر نے کہا کہ میں مدھیہ پردیش سے آیا ہوں، یہاں کام کرتا ہوں۔ ، اب یہ کمپنی بند ہونے والی ہے، ایسے میں ہمارا روزگار کیسے چلے گا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK