Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۸؍ کروڑ سے زائد جن دھن اکاؤنٹس خواتین کے پاس ہیں: نرملا سیتارمن

Updated: March 08, 2026, 4:15 PM IST | New Delhi

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیرِ خزانہ سیتارمن نے کہا کہ جن دھن اکاؤنٹ اور ’’لکھ پتی دیدی‘‘ جیسی سرکاری اسکیمیں خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنا رہی ہیں اور پورے ہندوستان میں گھروں اور کمیونٹیز کی نئی تشکیل کر رہی ہیں۔

Nirmala Sitharaman.Photo:INN
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

 عالمی یومِ خواتین کے موقع پر وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کو کہا کہ مالیاتی خدمات تک رسائی نے خواتین کو حقیقی آزادی حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیرِ خزانہ سیتارمن نے کہا کہ جن دھن اکاؤنٹ اور ’’لکھ پتی دیدی‘‘ جیسی سرکاری اسکیمیں خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنا رہی ہیں اور پورے ہندوستان میں گھروں اور کمیونٹیز کی نئی تشکیل کر رہی ہیں۔
جن دھن یوجنا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملک میں اب تک  ۷۱ء۵۷؍ کروڑ  جن دھن اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب  لکھ پتی دیدی اسکیم  کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) سے جڑی خواتین کو تربیت، مالی مدد اور دیگر وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد خواتین کو اتنا بااختیار بنانا ہے کہ وہ سالانہ  ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ  کی آمدنی حاصل کر سکیں۔ اس سے دیہی خواتین کو روزگار اور خود کفیل بننے کا موقع ملتا ہے۔
 وزیرِ خزانہ سیتارمن نے کہا کہ ’’ جب خواتین کو مالی مدد ملتی ہے تو انہیں آزادی ملتی ہے۔ خواتین کے پاس اب ۲۸؍ کروڑ سے زیادہ جن دھن اکاؤنٹس  ہیں، جو پورے ہندوستان  میں گھروں تک مالی خدمات پہنچا رہے ہیں اور ان کی مالی خود مختاری کو مضبوط بنا رہے ہیں۔‘‘ اسی طرح مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے:اے آئی تباہی کا نیا ہتھیار: فوٹو ایڈیٹنگ سے میدانِ جنگ تک

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ناری شکتی ‘‘ نئے  ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد ہے اور ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تمام شعبوں میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے مضبوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’بلیک پنک‘‘ کی جیسو نے بالی و وڈ میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا

گوئل نے کہا کہ خواتین مضبوط عزم اور خود اعتمادی کے ساتھ  ہندوستان  کی تبدیلی کی قیادت کر رہی ہیں، چاہے وہ کاروبار ہو، کھیل، دفاع، سائنس یا دیہی ترقی۔ اس دن کو مناتے ہوئے انہوں نے خواتین کی طاقت اور امنگوں کی حمایت جاری رکھنے اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان  کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK