• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا نوبیل انعام نہ ملنے پر ناروے کو’’ فضلہ خانہ‘‘کہنے پروزارت کا زبردست جواب

Updated: October 29, 2026, 6:03 PM IST | Oslo

نوبیل انعام نہ ملنے پر ٹرمپ نے ناروے کو فضلہ خانہ ( شٹ ہاؤ کنٹری) کہنے پر ناورے کی وزارت سیاحت نے پلٹ وار کرتے ہوئے ، ٹرمپ کے انتخابی نعرے’’ میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ کا مذاق اڑاتے ہوئےاسے’’میک شٹ ہاؤس گریٹ اگین ‘‘کے ذریعے مارکیٹنگ میں بدل دیا۔

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

ناروے کی وزارت سیاحت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی توہین کو مارکیٹنگ مہم میں بدل دیا ہے، ان کے ملک کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کو اپنے باتھ رومز کی خوبصورتی دکھانے کے لیے استعمال کیا۔ واضح رہے کہ اتوار۲۵؍ اکتوبرکو ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ جیتنے پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ریلی میں ناروے کو ’’شِٹ ہاؤس کنٹری‘‘ (فضلہ خانہ)کہا تھا، اور مزید کہا تھا کہ وہ اس ریاست سے تارکین وطن نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا وینزویلا کو امریکہ کی۵۱؍ویں ریاست بنانے کا دعویٰ

بعد ازاں ٹورازم ایجنسی نے فیس بک پوسٹ میں کہا،’’ ہم نے ’’شِٹ ہاؤس کنٹری‘‘  کے بارے میں کچھ شور سنا۔ ٹھیک ہے، ہم کیا کہہ سکتے ہیں، ہمارے پاس دنیا کے کچھ شاندار ترین ٹوائلٹس ہیں۔ محبت کے ساتھ، ناروے کا دورہ کیجئے۔‘‘اس نے اپنے کچھ خوبصورت بیت الخلاء کی تصاویر شامل کیں، جس کی سرخی تھی ’’دنیا کے خوبصورت ترین  طہارت خانے(شِٹ ہاؤسزٹوائلٹس ) کی سیر کریں۔مزید برآں ٹرمپ کے انتخابی نعرے ’’ میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ کو طنزیہ انداز میں تبدیل کرکے وزارت نے لکھا، میک ناروے شٹ ہاؤس گریٹ اگین‘‘ ( ناروے کے طہارت خانوں کو عظیم بنائے۔‘‘یہ طہارت خانے دیکھنے کے قابل ہیں، جب آپ کو واقعی جانا ہو، اور جب نہ جانا ہو
دونوں صورتوں میں ۔‘‘تصاویر میں ایک بیت الخلا کو خوبصورت پہاڑی کے نیچے دکھایا گیا۔ دیگر ایک دریا کے کنارے یا ملک کے ناہموار دیہی علاقوں میں دلکش مناظر کے ساتھ۔ 
ویب سائٹ پر لکھا ہے، ’’اگر آپ ہماری طرح ایک عام انسان ہیں اور سونے کی پالش والی ٹوائلٹ سیٹ برداشت نہیں کر سکتے، تو جزیرہ سینجا پر گولڈن لو اگلی بہترین چیز ہے۔‘‘واضح رہے کہ’’ گولڈن لو ‘‘ فنکار موریزیو کیٹیلن کی بنائی ہوئی۱۸؍ قیراط خالص سونے کی کام کی گئی ٹوائلٹ مجسمہ نما آرٹ ورک امریکہ کی طرف اشارہ ہے، جو۲۰۱۷ء میں ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو خاصطور پر پیش کی گئی تھی، حالانکہ ٹرمپ نے اسے کبھی اپنی ملکیت میں نہیں لیا یا نصب نہیں کیا۔ یہ آرٹ ورک بعد میں نومبر۲۰۲۵ء میں سوتھبیز میں۱۲؍ اعشار ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث نصف آبادی اپنی خوراک کم کرنے پر مجبور

ذہن نشین رہے کہ  قبل مشی گن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے اس قدرتی ملک پر توہین کی بوچھاڑ کی، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اس نے انہیں ان کے دل کی خواہش (نوبیل انعام ) سے محروم کر دیا۔علاوہ ازیں امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،’’ سچ پوچھیں تو، ناروے بیکار ہے۔ ناروے دراصل ایک شِٹ ہاؤس ملک( فضلہ خانہ) بن گیا ہے۔مزید برآں ٹرمپ نے کہا کہ وہ کچھ ممالک سے تارکین وطن کا خیرمقدم کریں گے لیکن ناروے سے نہیں کیونکہ انہیںنوبیل انعام نہیں ملا۔
یاد رہے کہ اس سال کا امن انعام، جو ناروے کی کمیٹی نے دیا، جنوبی افریقی جج اور حقوق کی محافظ نوی پلے کو گیا۔ چاہے کتنا ہی سخت کیوں نہ ہو، ٹرمپ کے تبصروں کا ناروے میں بہت کم اثر ہوا۔ وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ حکومت کا نوبیل امن انعام میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، وہ (ٹرمپ) اچھی طرح جانتے ہیں کہ نوبل کمیٹی آزاد ہے۔ ہم نے انہیں اس کی یاد دلائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK