• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوڈان: امن کیلئے حکومت نے اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی

Updated: December 01, 2025, 2:13 PM IST | Khartoum

سوڈان کی حکومت نے امن کیلئے اقوام متحدہ کےساتھ مل کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، وزیر اعظم کامل ادریس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی، الجزائری سفارتکار رمتان لمامرا کے درمیان پورٹ سوڈان میں ہونے والی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سوڈانی حکومت نے امن اور سلامتی کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کی اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سوڈان کی خبررساں ایجنسی ’’سونا‘‘(SUNA) کے مطابق، وزیراعظم کامل ادریس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی، الجزائری سفارتکار رمتان لمامرا کے درمیان پورٹ سوڈان میں ہونے والی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق، ملاقات میںریپڈ سپورٹ فورسیز (RSF) کی جانب سے گزشتہ مہینے الفاشر میں کیے گئے المناک واقعات کے بعد ملک کی سیاسی، سیکیورٹی اور انسانی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایجنسی نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملک میں سلامتی اور امن کے حصول کے ساتھ ضرورت مندوں تک انسانی  امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے اور تعاون کرنے کے لیے حکومت کی رضامندی کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: دو سال بعد اسلامی یونیورسٹی میں دوبارہ براہ راست تعلیم کا آغاز

بعد ازاں انہوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی کو ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے سوڈانی حکومت کی جانب سے تیار کردہ لائحہ عمل کی بنیاد پر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی خواہش کی طرف بھی اشارہ کیا۔رمتان لمامرا نے اپنی طرف سے، اقوام متحدہ کی سوڈان کے لیے فکرمندی کا اعادہ کیا اور بتایا کہ ملک کی صورت حال دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔ دریں اثناء جمعرات کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستے  (RSF) کے درمیان تقریباً تین سالہ تنازعہ نے ملک میںکروڑں لوگوں کو شدید بھوک کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔جبکہ گزشتہ مہینے، نیم فوجی دستے نے مہینوں کے محاصرے اور حملوں کے بعد شمال دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر لیا اور مقامی اور بین الاقوامی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شہریوں کے خلاف قتل عام اور سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: اٹلی: دفاعی اخراجات میں اضافے اور اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف شہریوں کا زبردست مظاہرہ

واضح رہے کہ اپریل۲۰۲۳ء سے، سوڈانی فوج اورآر ایس ایف ایک ایسی جنگ میں برسرپیکار  ہیں جسے ختم کرنے میں علاقائی اور بین الاقوامی ثالثی ناکام رہی ہے۔ اس تنازعہ نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK