Inquilab Logo

دہلی میں آکسیجن کنسینٹر یٹر بینک قائم ، ہوم ڈیلیوری کا اعلان کیا

Updated: May 15, 2021, 5:04 PM IST | New Delhi

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کہا کہ دہلی کے ہر ضلع میں آکسیجن کنسریٹر بینک قائم کئے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر قابو پایا جاسکے

Representational Picture (INN)
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کہا کہ دہلی کے ہر ضلع میں آکسیجن کنسریٹر بینک قائم کئے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر قابو پایا جاسکے- ہوم آئسولیشن میں رہنے والے کووڈ مریضوں کی سہولت کے لئے اب یہ آکسیجن ان کے گھروں پر بھی فراہم کی جائے گی-اروند کیجریوال نے ٹیلیویژن بریفنگ میں کہا کہ آج سے ، ہم ایک بہت ہی اہم خدمت شروع کر رہے ہیں-ہم آکسیجن کنسینٹر یٹربینک قائم کر رہے ہیں۔ہر ضلع میں ، ایک ایسا بینک ہوگا جس میں دو سو آکسیجن ہوں گے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ مریضوں کو اکثر آئی سی یو میں داخلہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں ضرورت کے وقت میڈیکل آکسیجن نہیں دی جاتی ہے- بہت سے مریض اس وجہ سے ہلاک ہو چکے ہے-ہم نے ان خلیجوں کو پورا کرنے کے لئے یہ بینک قائم کیے ہیں- اگر کوئی مریض ہوم آئسولیشن میں ہے اور اسے میڈیکل آکسیجن کی ضرورت در پیش ہے تو ہماری ٹیم دو گھنٹوں میں ان کے گھروں پر آکسیجن فراہم کرنے کی پوری کوشش کریگی-ایک ایسا شخص جو تکنیکی جانکاری سے واقف ہو وہ مریض اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنے والی ٹیم کا ایک حصہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن مریضوں کو اسپتال سے گھر آنے کے بعد بھی طبی آکسیجن کی ضرورت ہے وہ بھی ان آکسیجن کنسینٹر یٹر کا استعمال کرسکتے ہیں- ہمارے ڈاکٹر مریضوں کےصحت یاب ہونے تک ان سے رابطے میں رہیں گے تاکہ اگر انہیں اسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت ہو تو بروقت کارروائی کی جاسکے-تاہم ، ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آپ کو واقعی اس سہولت کی ضرورت درکار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK