Inquilab Logo

بی جے پی کے امیداروں کا انتخاب دیوتا کرتے ہیں: پی چدمبرم کا طنز

Updated: November 25, 2023, 1:14 PM IST | Hyderabad

کانگریسی لیڈر پی چدمبرم نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حوالہ دیا کہ الیکشن کے دوران کانگریس کے ۴؍ امیداروں کو یا تو سمن جاری کیا گیا ہے یا ان کے گھروں کی تلاشی لی گئی ہے جبکہ تفتیشی ایجنسی نے بی جے پی کے کسی بھی امیدوار کی تلاشی نہیں لی جس سے واضح ہے کہ بی جے پی کے تمام امیدواروں کا انتخاب دیوتا کرتے ہیں۔

Congress leader P Jadambaram. Photo: INN
کانگریسی لیڈر پی جدمبرم۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کےسینئر لیڈر پی چدمبرم نے بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت پر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور حوالہ دیا کہ الیکشن کے دوران ان کی پارٹی کے تقریباً ۳؍ تا ۴؍لیڈران کو سمن جاری کیا گیا ہے یا ان کے مکان کے احاطوں کی تلاشی لی گئی ہے۔ چدمبرم نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں نے بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کی تلاشی نہیں لی۔ بی جے پی کے تمام امیدواروں کا انتخاب دیوتا کرتے ہیں اور ان کے پاس خدائی نعمتیں ہیں۔ 


کانگریسی لیڈر نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ الیکشن کے دوران تلنگانہ کے تقریباً۴؍ لیڈران کو تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے یا ان کے احاطوں کی تلاشی لی گئی ہے۔ان میں سے ایک بی جے پی کے منشور کمیٹی کے ممبربھی تھے جنہوں نے یکم نومبر کو بی جے پی سے استعفیٰ دیا تھا۔  

یہ بھی پڑھئے: ملک میں سب سے زیادہ بے روزگار ی تلنگانہ میں ہے: جے رام رمیش

انہوں نے بی جے پی پر طنز کیا کہ میری معلومات کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کی تلاشی نہیں لی ہے جس سے یہ واضح ہے کہ بی جے پی کے تمام امیداوروں کا انتخاب دیوتا کرتے ہیں اور ان کے پاس خدائی نعمتیں ہیں۔ تاہم، اگر تلنگانہ میں بی جے پی جیت گئی تو پارٹی تلنگانہ کے عوام کو جنت میں لے جائے گی۔ تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کیلئے قانون کی عدالت میں کوئی بھی دلیل نہیں دینی پڑتی۔ خیال رہے کہ تلنگانہ کے اسمبلی الیکشن ۳۰؍ نومبر کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK