Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام حملہ: ہندوستان میں عمران خان اور بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹس بلاک

Updated: May 04, 2025, 5:03 PM IST | New Delhi

پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹس کو ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

Bilawal Bhutto and Imran Khan. Photo: INN.
بلاول بھٹو اور عمران خان۔ تصویر: آئی این این۔

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹس کو ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران، پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی ہندوستان میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں جن کے مطابق ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد نئی دہلی۲۴؍ سے ۳۶؍گھنٹوں کے اندر پاکستان پر فوجی حملہ کر سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کورٹ کمشنر نے شملہ کی سنجولی مسجد کو منہدم کرنےکاحکم دیا

عمران خان اور بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹس پر ایک پیغام ظاہر ہو رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ قانونی مطالبے کے جواب میں یہ اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ ان پاکستانی سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی پروفائل تصویر اور کور امیج خالی دکھائی دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی۲۲؍ اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں کی گئی۔ اس حملے میں مبینہ دہشت گردوں نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی اور۲۶؍ افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد متعدد پاکستانی سیاستدانوں کے’ `ایکس‘ اکاؤنٹس کو ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہندوستان نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت کئی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK