گیندبازوں کی شاندار کارکردگی اور معاذ صداقت کی ناٹ آؤٹ۷۹؍ رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان اے نے اتوار کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس کے چھٹے گروپ میچ میں ہندوستان اے کو ۴۰؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 5:29 PM IST | Dubai
گیندبازوں کی شاندار کارکردگی اور معاذ صداقت کی ناٹ آؤٹ۷۹؍ رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان اے نے اتوار کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس کے چھٹے گروپ میچ میں ہندوستان اے کو ۴۰؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
گیندبازوں کی شاندار کارکردگی اور معاذ صداقت کی ناٹ آؤٹ۷۹؍ رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان اے نے اتوار کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس کے چھٹے گروپ میچ میں ہندوستان اے کو ۴۰؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ ۱۳۷؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہین اے کو پہلا جھٹکا ۵۵؍رن کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم (۱۴) کے طور پر لگا، جنہیں یش ٹھاکر نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد یاسر خان اور صداقت نے دوسرے وکٹ کے لیے ۳۹؍ رنز جوڑے۔ ۱۰؍ویں اوور میں سُویش شرما نے یاسر خان (۱۱) کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اے نے ۲ء۱۳؍اوور میں دو وکٹ پر۱۳۷؍ رنز بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا۔ معاذ صداقت نے ۴۷؍ گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے۷۹؍ رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جب کہ محمد فائق۱۶؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
⭐️🇵🇰#DPWorldAsiaCupRisingStars2025 #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/mKCmiAsHWn
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 16, 2025
اس سے قبل ہندوستان اے نے ویبھو سوریہ ونشی (۴۵)، نمن دھیر (۳۵) اور ہرش دوبے (۱۹) کی اننگز کی مدد سے پاکستان شاہین اے کے سامنے ۱۳۷؍ رنز کا ہدف رکھا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان اے کی اوپننگ جوڑی ویبھو سوریا ونشی اور پریانش آرَیہ نے ۳۰؍ رنز کی شراکت کی۔ چوتھے اوور میں شاہد عزیز نے پریانش آرَیہ کو آؤٹ کر کے پارٹنرشپ ختم کی۔ بعد میں نمن دھیر اور ویبھو نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے رنز بنائے، لیکن نمن ۲۰؍ گیندوں پر۳۵؍ اور ویبھو۲۸؍ گیندوں پر ۴۵؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کے گیندبازوں نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ ہندوستان اے کی پوری ٹیم ۱۹؍اوور میں ۱۳۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہرش دوبے نے ۱۹؍ اور رمن دیپ سنگھ نے۱۱؍ رنز جوڑے۔
Pakistan were in dominant form as they secured a 3-0 ODI series victory over Sri Lanka 💪#PAKvSL pic.twitter.com/nJYgpO0JXw
— ICC (@ICC) November 17, 2025
پاکستان کی سری لنکا پر کلین سویپ فتح
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز۰۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔ سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے۲۱۲؍ رنز کے ہدف کو پاکستان نے ۳۲؍ گیندیں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جبکہ پاکستانی بولرس نے مہمان ٹیم کو ۲۱۱؍ رنز تک محدود کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم ۴۶؍ اوورز میں ۲۱۱؍ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن کی ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ کا عالمی سطح پر ۵۰؍ کروڑ کا کاروبار
سدیرا سمارا وکرما نے۴۸، کوشال مینڈس نے ۳۴، کامل مشارا نے۲۹ اور پوون رتنائیکے نے ۳۲؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے ۳، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے سری لنکا کا دیا گیا ۲۱۲؍رنز کا ہدف ۳۲؍ گیندوں قبل ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے خطرات سے بچتے ہوئے محتاط مگر موثر بیٹنگ کی۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے ۷۴؍ رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس نے ہدف کی بنیاد مضبوط کر دی، آخری مراحل میں محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ ۶۰؍ رنز کی اننگزکھیلی جبکہ حسین طلعت ۳۸؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔