پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کی باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کیلئے درخواست دی ہے۔ خیال رہے کہ ۱۹۷۵ء میں عمران خان نے اسی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں۔
EPAPER
Updated: August 20, 2024, 11:32 AM IST | Islamabad
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کی باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کیلئے درخواست دی ہے۔ خیال رہے کہ ۱۹۷۵ء میں عمران خان نے اسی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کی باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر بننے کی درخواست دے دی ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان ، جو ۲۰۱۸ء تا ۲۰۲۲ء پاکستان کےو زیر اعظم رہے ہیں، مختلف بدعنوانی اور تشدد بھڑکانے کے مختلف الزامات پر گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں۔ خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے مقصد سے انہیں جیل بھجوایا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لندن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ’’عمران خان نے آکسفورڈ کے وائس چانسلر بننے کیلئے درخواست دی تھیاور اب ان کی درخواست کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ ایک رسمی مگر انتہائی باوقار اور اہم عہدہ ہے اور عمران خان آکسفورڈ سےتعلیم حاصل کرنے والے مشہور لوگوں میں سے ایک ہیں اور انہیں آکسفورڈ کے چانسلر کے طور پر دیکھنا کافی شاندار ہوگا۔ خیال رہے کہ ہانک کانگ کے آخری گورنر کرس پیٹن نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ آکسفورڈ کے وائس چانسلرکے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ۱۰؍ سال کی مدت کیلئے امیدواروں کی فہرست کو اکتوبر تک عوامی نہیں کیا جائےگا۔ مہینے کے آخر میں ووٹنگ کی جائے گی۔ عمران خان نے ۱۹۷۵ء میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی پڑھائی کرنے کے بعد گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔