Updated: July 15, 2024, 6:57 PM IST
| Islamabad
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ حکومت پر ملک دشمن سرگرمی کا الزام لگا کر موجودہ حکومت نے اس کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ حال ہی میں مخصوص نشستوں اور عدت میں نکاح معاملے میں انہیں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے جلوس کا ایک منظر ۔ تصویر : آئی این این
پیر کو پاکستانی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ مبینہ ملک مخالف سرگرمی کے الزام میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نیوز انٹر نیشنل کی خبر کے مطابق وزیر برائے اطلاعت عطائواللہ تارڑنے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے سابقہ حکومت کی مبینہ ملک مخالف سر گرمی میں ملوث ہونے کی پاداش میں اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گجرات:غیرقانونی کوئلے کی کان میں گیس لیک کے سبب ۳؍ ملازمین ہلاک
۷۱؍ سالہ عمران خان متعدد مقدمات کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔تارڑ نے کہا کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور حکومت اس معاملے میں پہل قدمی بھی کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب عمران خان کو سپریم کورٹ سے عدت میں نکاح اور مخصوص نشستوں کے معاملے میں راحت مل چکی ہے۔