• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: توشہ خان کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عرضی مسترد

Updated: September 30, 2024, 10:04 PM IST | Islamabad

پاکستان کی ایک عدالت نے آج نئے توشہ خان کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی عرضی مسترد کی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی گزشتہ سال سے راولپنڈی کی ادیالہ جیل میں مقید ہیں۔

Imran Khan and Bushra Bibi. Photo: INN
عمران خان اور بشریٰ بی بی۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کی ایک عدالت نے آج توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی عرضی مسترد کی ہے۔ یہ کیس، جسے توشاخانہ ۲ء۰؍بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے قومی احتسابی بیورو (نیشنل اکاؤنٹی بلیٹی بیورو )نے درج کیا تھا۔ یہ کیس اس الزام کے تحت درج کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےبلگاری زیورات کو توشہ خانہ میں جمع کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ادیالہ جیل میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر یہ فیصلہ سنایا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کو راولپنڈی کی ادیالہ جیل میں قید کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تروپتی لڈو تنازع: ہم چاہتے ہیں کہ دیوتاؤں کو سیاست سے دور رکھا جائے: سپریم کورٹ

 اس کیس میں یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قومی احتسابی بیورو کو اس معاملے سے ہٹانے اور اس کیس کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کرنے کے بعد ۲؍ اکتوبر کوعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کیاجانے والا تھا۔ عمران خان (۷۱؍) کو ۵؍ اگست ۲۰۲۳ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیںمختلف معاملات کے تحت جیل میں رکھا گیا ہے۔خان اور  بشریٰ بی بی کے خلاف نیاتوشہ خان کیس اس وقت سامنے آیا ہے جب سیشن کورٹ اور ضلعی عدالت نے عدت کے کیس میں انہیں بری کیا تھا۔ اس کے بعد ہی این اے پی نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ پیر کو سماعت کے دوران فیڈرل انوسیٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ عمران خان نے ۷۰؍ ملین روپے کی بلگاری صرف ۹ء۲؍ ملین روپے میں حاصل کر لی تھی۔ پراسیکیوٹر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مارکیٹ کی قیمت ۸ء۵؍ ملین تک کم کی تھی اور اس تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: گجرات: ۹؍ درگاہوں اور مساجد کی مسماری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی: اقلیتی کمیٹی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریکارڈ کے مطابق دونوں چیزیں ۵ء۷۱؍ ملین روپے کی مالیت کی تھیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ایک نجی فرم سے اسے صرف ۸ء۵؍ ملین روپے میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ این اے بی نے فارین آفس سے اس کی حقیقی قیمت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی دلیل میں بلگاری کے سیٹ کی تفصیلات فراہم کی تھیں ، جس کے مطابق اس میں ہار، کان کے بندے، ہاتھوں کے کنگن اور انگوٹھی بھی شامل ہیں۔ 
پراسیکیوٹر نے عدالت سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی جائے، کہا کہ یہ توشہ خانہ کے ذخیرہ میں مذکورہ زیورات جمع کروانے میں ناکامیاب ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں عمران خان کے وکیل سلمان صدرنے دلیل پیش کی کہ حالیہ کیس گزشتہ مرتبہ پیش کئے گئے حوالوں سے یکساں ہے جس میں اسی طرح کے الزامات عائدکئے گئے تھے۔ انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ کے این اے بی کی ترمیمات کی بحالی کے حکم کے بعد اس کیس کو مسترد کیا جائے۔بعد ازیں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا اورسماعت میں وقفہ کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا۔خیال رہے کہ متعدد کیس میں راحت دیئے جانے کے بعد بھی عمران خان جیل میں رہیں گے کیونکہ ان کے خلاف نئے توشہ خان کیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK