Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی پارلیمانی حزب اختلاف لیڈر عدالتی حکم کے بعد عہدوں سے برطرف

Updated: August 06, 2025, 4:59 PM IST | Islamabad

پاکستان پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈروں کو عدالتی حکم کے بعد عہدوں سے معزول کر دیا گیا،انہیں ۲۰۲۳ء میں فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمے میں سزائے قید ہونے کے بعد نااہل قرار دے دیا۔

Pakistani Parliament. Photo: INN
پا کستانی پارلیمنٹ۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کی اعلیٰ ترین الیکشن اتھارٹی نے منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈروں کو ۲۰۲۳ء میں فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمے میں سزائے قید ہونے کے بعد نااہل قرار دے دیا۔عمر ایوب خان اور شبلی فراز جو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تھے انہیں فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق تین مقدمات میں ہر ایک کو۱۰؍ سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی نشستوں سے محروم کر دیا گیا۔یہ فیصلہ مئی ۲۰۲۳ء  میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان (جو اس وقت جیل میں ہیں) کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران شمال مشرقی شہر فیصل آباد میں فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق ایک مقدمے میں عدالت نے سنایا۔دونوں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی برطرفی کا ایک سال، ڈھاکہ میں ہزاروں افراد کی ریلیاں

پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے ایک بیان میں کہا کہ اسی بنیاد پر مزید سات اراکین پارلیمنٹ بشمول قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی ان کی نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ای سی پی کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب منگل کو عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہوئے، جس کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔خان فی الحال چھاؤنی شہر راولپنڈی میں ایک بدعنوانی کے مقدمے میں۱۴؍ سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کے خلاف دہشت گردی سے لے کر بدعنوانی تک متعدد دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔کھلاڑی سے سیاستدان بننے والے عمران خان نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے اور انہیں’’جعلی‘‘ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK