Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل: عید الاضحی کے پیش نظر میئر کی مسلم سماج کے افراد اور پولیس کیساتھ میٹنگ

Updated: May 23, 2026, 4:19 PM IST | Waseem Ahmad Patel | Panvel

عید الاضحی کے پیش نظر میئر نتن پاٹل نے پنویل میونسپل کارپوریشن کےدفترمیں مسلم سماج کے نمائندہ افراد اور اعلیٰ پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 عید الاضحی کے پیش نظر میئر نتن پاٹل نے پنویل میونسپل کارپوریشن کےدفترمیں مسلم سماج کے نمائندہ افراد اور اعلیٰ پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کی۔ میئر کے مطابق ۲۰۲۵ء میں بکرے کی قربانی کیلئے ۴۲؍ اور بڑے کی قربانی کیلئے چار سلاٹرسینٹر کی اجازت دی گئی تھی، اگر ضرورت پڑی تو اس سال ان سینٹر کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ۲۸، ۲۹، ۳۰؍مئی کو قربانی کی اجازت دی گئی ہے اور پرمیشن کیلئے ہر علاقے کے وارڈ افسروں کو اختیارات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مونسپل کارپوریشن کی طرف سے دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ذبیحہ کے وقت جو گندگی پیدا ہوتی ہے اسے اسی وقت صاف کرنا ضروری ہے اس بات پر پوری توجہ دی جائے کہ برادران وطن کے جذبات مجروح نہ۔ 

یہ بھی پڑھئے : پہلے سستے گھروں کا خواب دکھایا پھر بلڈوزر چلا کر بےگھر کر دیا

اس میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ علاقہ سڈ کو کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور سڈ کو انتظامیہ قربانی کیلئے اجازت دینے میں پس و پیش کرتی ہے۔ سماجی کارکن اقبال ناؤ ریکر نے یہ تجویز رکھی کہ اگلے سال اس طرح کی میٹنگ عید الاضحی سے ایک مہینہ پہلے منعقد کی جائے اور سڈ کو کے افسران کو بھی اس میٹنگ میں بلایا جائے۔ میئر نے اس پر توجہ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ سڈ کو سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی کہ قربانی کی اجازت دینے میں کوئی مسئلہ پیدا نہ کرے جبکہ اس میٹنگ میں ایک اہم بات بھی رکھی گئی کہ بہت سی سوسائٹی قربانی کی اجازت دیتی ہے لیکن اس سوسائٹی سے لگ کر دوسری سوسائٹی اس پر اعتراض کرتی ہے اور پولیس کی بھی قربانی کے لیے اجازت ضروری ہے، سوسائٹی کے اعتراض کے بعد اجازت نامہ کو منسوخ کرتی ہے یہاں موجود اعلیٰ پولیس افسران نے یقین دلایا ہے کہ اس سال کسی دوسری سوسائٹی کے اعتراض کو قبول نہیں کیا جائے گا اگر اس بلڈنگ کی سوسائٹی قربانی کی اجازت دیتی ہے تو قربانی کر سکتے ہیں اور اجازت نامہ کو کینسل نہیں کیا جائے گا جبکہ ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے انچارج پروین بھگت نے مسلم سماج کی تعریف کی اور کہا کہ آج تک قربانی کے تہوار کے موقع پر کوئی بھی امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا ہے مسلمان قانون کا احترام کرتے ہوئے اور برادران وطن کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK