Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل: رکشا ڈرائیورکی ایمانداری، مسافر کا قیمتی موبائل فون لوٹایا

Updated: May 09, 2026, 11:09 AM IST | Waseem Ahmed Patel | Panvel

یہاں ایک رکشا ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی موبائل فون لوٹایا۔ نثار احمد سیّد نامی ڈرائیور کے رکشا میں تکا گاؤں سے ایک مسافر سوار ہوا جسے انہوں نے مرچی گلی پہنچایا۔

Rickshaw driver Nisar Ahmed Syed showing a passenger`s valuable mobile phone. Photo: INN
رکشا ڈرائیور نثار احمد سیّد مسافر کا قیمتی موبائل فون دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ایک رکشا ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی موبائل فون لوٹایا۔ نثار احمد سیّد نامی ڈرائیور کے رکشا میں تکا گاؤں سے ایک مسافر سوار ہوا جسے انہوں نے مرچی گلی پہنچایا۔ جب وہ گارڈن ہوٹل کے قریب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے رکشا میں قیمتی موبائل پڑا ہوا ہے۔ اتفاق سے اس درمیان کوئی بھی مسافر ان کے رکشا میں سوارنہیں ہوا تھا۔ تھوڑی دیر میں جو مسافر ان کے رکشا میں بیٹھا تھا، اس کا فون آیا اور اس نے اپنے موبائل فو ن کے بارے میں پوچھا۔ نثار احمد نے کہا کہ آپ بے فکر رہیں، آپ کا موبائل فون میرے پاس محفوظ ہے۔ اس نے درخواست کی کہ موبائل فون لے کر مرچی گلی میں آ جائیے جس کے بعد نثار سیّد مرچی گلی پہنچے اس شخص کو اس کا موبائل فون لوٹا یا۔ 

یہ بھی پڑھئے: نوی ممبئی: ۳؍ فلائی اوور کی تعمیر کی تجویز منظور

برادران وطن سے تعلق رکھنے والے اس مسافر جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اپنا تصویر نکالنے دی ، نے کہا کہ اس مسلم ڈرائیور کی ایمانداری سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ۔ یہ موبائل فون میرے لئے اس لیے قیمتی تھا کیونکہ اس میں میرے بہت سے اہم نمبروں کے علاوہ دیگر اہم معلومات تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK