• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’شدھ دیسی رومانس‘‘ کے ۱۰؍ سال مکمل، پرینیتی چوپڑا نے سشانت سنگھ کو یاد کیا

Updated: September 06, 2023, 2:50 PM IST | New Delhi

پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ اس فلم کو وقت گزر گیا لیکن اس سے جڑی یادیں اب تک تازہ ہیں۔ پرینیتی کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو میں سشانت سنگھ راجپوت اور وانی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

Rishi Kapoor, Preeneeti Chopra and Sushant Singh in the movie Shudd Desi Romance. Photo: INN
فلم شدھ دیسی رومینس میں رشی کپور، پری نیتی چوپڑا اور سشانت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

پرینیتی چوپڑا نے اپنی فلم شدھ دیسی رومانس کے ۱۰؍ سال مکمل ہونےپر انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کے سیٹ کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں فلم ’ شدھ دیسی رومانس‘ کے سیٹ پر اپنے ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور وانی کپور کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وقت صحیح میں گزر گیا۔ اس فلم کوایک دہائی گزر گئی لیکن اب بھی اس کی یادیں ذہن میں تازہ ہیں۔ یہ فلم مزہ اور شوٹس کا سفر تھا لیکن اس سے یادگار لمحے جڑے ہوئے ہیں۔ ان لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ ہی کچھ اور تھا۔ رشی سر! میں آپ کو یاد کر رہی ہوں اور سشانت کو اس سے زیادہ یاد کر رہی ہوں۔ آپ دونوں میرے پسندیدہ اداکار تھے۔ ان کے اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور ہر طرف سے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایک مداح نے ان کی پوسٹ ہر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ فلم تھریٹر میں دیکھی تھی۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ سشانت سنگھ راجپوت ہم آپ کو یاد کر رہے ہیں! مداحوں نے محبت بھرے پیغام بھی دیئے۔

خیال رہے فلم ’ شدھ دیسی رومانس‘ کی شوٹنگ جے پور میں کی گئی تھی جس میں سشانت سنگھ راجپوت، پری نیتی چوپڑا، رشی کپور اور وانی کپور نے اہم کردارادا کئے تھے۔ منیش شرما نے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ فلم ۶؍ ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK