مانسون اجلاسِ پارلیمنٹ ۲۱؍جولائی سے شروع ہوگا اور۱۲؍ اگست تک جاری رہے گا، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، کرن رجیجو نے بدھ کو آگاہ کیا۔
EPAPER
Updated: June 04, 2025, 3:53 PM IST | New Delhi
مانسون اجلاسِ پارلیمنٹ ۲۱؍جولائی سے شروع ہوگا اور۱۲؍ اگست تک جاری رہے گا، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، کرن رجیجو نے بدھ کو آگاہ کیا۔
مانسون اجلاسِ پارلیمنٹ ۲۱؍جولائی سے شروع ہوگا اور۱۲؍ اگست تک جاری رہے گا، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، کرن رجیجو نے بدھ کو آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان۲۱؍ جولائی کو اجلاس کیلئے طلب کئےجائیں گے جو تین ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد ہوگا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی جس کی صدارت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں، نے اجلاس کی تاریخوں کی سفارش کی ہے۔ رجیجو نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران’’آپریشن سندور‘‘ پر بھی بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا:’’ہر اجلاس اہم ہوتا ہے اور ہم تمام معاملات پر بحث کریں گے، بشمول آپریشن سندور۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلا جائے ہم نے حزب اختلاف سے رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ سب متحد ہو کر موقف اختیار کریں گے۔ ‘‘رجیجو کے مطابق، قواعد کے تحت مانسون اجلاس کے دوران تمام معاملات پر بحث ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اداروں میں آر ایس ایس کی دراندازی پرکانگریس برہم
واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن لیڈران آپریشن سندور پر بحث کیلئے جلد از جلد خصوصی پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۵ءکا پہلا پارلیمانی اجلاس، یعنی بجٹ اجلاس، ۳۱؍ جنوری کو شروع ہوا تھا اور۴؍ اپریل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔