Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس میں مسافربردار طیارہ حادثے کا شکار،۵۰؍افراد ہلاک

Updated: July 25, 2025, 12:40 PM IST | Agency | Moscow

منزل پر پہنچنے سے عین پہلے کریش ہوگیا، ۴۵؍مسافر اور پائلٹ سمیت عملہ کے۵؍اراکین شامل تھے، یہ مسافر بردار چھوٹا طیارہ انگاراایئرلائن کا تھا۔

The wreckage of the crashed plane can be seen in a forest on the outskirts of Tyumen, Russia. Photo: INN
روس کے ٹائنڈا کے مضافات میں واقع جنگل میں حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

روس کے مشرقی امور ریجن میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔  خبررساں ایجنسی کے مطابق سائبرین ائیرلائن انگارا کے لاپتہ اے این ۲۴؍ مسافر  طیارے کا  جمعرات کو  روس کے مشرقی امور ریجن میں دوران سفر رابطہ منقطع ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارے نے  چین کی  سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے اڑان بھری تھی  اور امور ریج میں واقع ٹائنڈا ٹاؤن جارہا تھا کہ لینڈنگ سے تھوڑی دیر پہلے ہی  اچانک رڈار سے غائب ہو گیا۔  روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے۶؍ اراکین کے علاوہ۵؍ بچوں سمیت تقریباً۵۰؍ افرادسوار تھے۔ حکام  نے طیارہ حادثے کے نتیجے میں ملبے سے کوئی زندھ شخص نہیں ملا اور ممکنہ طور پر تمام افراد کے ہلاک ہوچکے ہیں جن کے لاشوں کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔  روس کی ایمرجنسی وزارت نے کہا ہے کہ ریسکیو سمیت دیگر حکام کو  اس مقام پر روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے طیارے کا ملبہ برآمد ہوا۔
 برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ۵۰؍  سال پرانا ہے اور کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ یہ طیارہ خاباروفسک بلاگوویشچینسک ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا جب یہ غائب ہو گیا۔ ہنگامی امدادی حکام نے بدترین خدشات کی تصدیق اس وقت کی جب طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ایئرپورٹ سے۹؍ میل دور دریافت کیا گیا۔ وزارتِ ایمرجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کا ڈھانچہ جل رہا تھا، جب ایم آئی ایٹ  ریسکیو ہیلی کاپٹر نے گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں کریش سائٹ کا پتہ لگایا۔
۲۰۲۵ء میں اب تک ہونیوالے اہم فضائی حادثات
 امسال اب تک دنیا بھر میں تقریباً۱۵؍  مہلک ہوائی حادثات درج کئے جا چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر تقریباً۳۷۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں صرف بڑے اور مہلک حادثات شامل ہیں جہاں مسافر یا عملہ یا زمین پر لوگ شدید نقصان کا شکار ہوئے۔ 
 ۲۹؍جنوری:  واشنگٹن ڈی سی کے پوٹوماک ریور پر امریکن ایگل سی آر جے ۷۰۰؍ اور ایک امریکی فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا ٹکراؤ، جس میں ۶۷؍افراد ہلاک ہوئے۔
 ۶؍فروری: البرٹا، الاسکا میں بیئرنگ ایئر کاگرانڈ سیسنا کیروان کریش، ۱۰؍افراد ہلاک
 ۱۷؍مارچ ہونڈوراس میں ایئرولائن لھنسا فلائٹ ۰۱۸،حادثے میں ۱۳؍ افراد نے جان گنوائی۔
 ۱۲؍جون کو احمد آباد  میں ایئر انڈیا کی فلائٹ ۱۷۱؍ بوئنگ طیارہ ۷۸۷؍ حادثے کا شکار ہوا جس میں سوار ۲۴۱؍افراد ہلاک  ہوئے۔ جس مقام پر یہ جہاز گرا وہاں موجود ۱۸؍افراد بھی زخمی ہوکر ہلاک ہوئے۔
ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں فوجی تربیتی جیٹ کا مائل اسٹون  اسکول میں کریش؛ ابتدائی طور پر۲۷؍ ہلاکتیں
 ان کے علاوہ امسال   دنیا بھر میں اور بھی کئی چھوٹے موٹے حادثات ہوئے  ہیں جن میں لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئےہیں۔ جبکہ کچھ برسوں میں کئی بڑے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK