Inquilab Logo

مسافر ٹرین سروس ۱۲؍ اگست تک بحال نہیں ہوگی

Updated: June 28, 2020, 10:06 AM IST | Agency | New Delhi

خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی، ریلوے نے واضح کیا کہ کووڈ-۱۹؍ کی وبا کے سبب مستقبل قریب میں تمام ٹرین خدمات کو بحال کرناممکن نہیں ہوگا

Local Train - Pic : INN
لوکل ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

 ایسے وقت میں  جبکہ ملک کورونا کی وبا کے باوجود ’اَن لاک ڈاؤن‘ کی طرف پیش قدمی کررہاہے، ہندوستانی ریلوے نے معمول کی مسافر ٹرین سروسیز ۱۲؍ اگست تک بحال نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ البتہ اس بیچ  جو ۲۳۰؍  اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں، وہ چلتی رہیں گی۔  لاک ڈاؤن سے قبل کے ٹائم ٹیبل کے مطابق یکم جولائی  سے ۱۲؍ اگست تک کے جو ٹکٹ  بک کروائے  گئے ہیں، ریلوے ان کی پوری رقم واپس کریگی۔  بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر مستقبل قریب میں تمام ٹرینیں  سابقہ معمول پر بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔ 
  ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوتے ہی تمام مسافر ٹرینیں جن میں میل اور ایکسپریس کے ساتھ  ہی ساتھ پسنجر اور مضافاتی ٹرینیں بھی شامل ہیں، بند کردی گئی تھیں۔ چونکہ لاک ڈاؤن -۵؍۳۱؍ جون تک ہے اس لئے امید تھی کہ یکم جولائی سے معمول کے مطابق ٹرین سروسیز بحال ہو جائیں  گی۔  اس کیلئے  ٹکٹ کی بکنگ بھی شروع ہوگئی تھی مگر جمعرات کو  ریلوے نے اچانک اعلان کردیا کہ مذکورہ ٹرینیں اب ۱۲؍ اگست تک بحال نہیں  ہوں گی۔ البتہ مسافر اس بیچ چلائی جارہی ۲۳۰؍ اسپیشل ٹرینوں سے سفر کرسکتےہیں۔ یہ ٹرینیں لاک ڈاؤن کےدوران خاص طور سے شروع کی گئی ہیں۔   لاک ڈاؤن کے دوران جب شرمک اسپیشل ٹرینیں شروع ہوئی تھیں،ان کے کچھ دنوں  بعد ۱۲؍ مئی اور یکم جون سے اسپیشل راجدھانی اور اسپیشل میل/ ایکسپریس   ٹرینیں بھی شروع کی گئی  ہیں۔
 اس  بیچ ریلوے بورڈ  کے چیئر مین ونود کمار یادو نے  شہروں کی طرف مزدوروں کی واپسی کا خیر مقدم کرتےہوئے امیدظاہر کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزیداسپیشل ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں۔  ان کےمطابق مختلف روٹس پر مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید اسپیشل ٹرینیں متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK