• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاڈالی جکات ناکہ سے ریلوے اسٹیشن تک ۳۰؍فٹ چوڑا راستہ بنانے کی راہ ہموار

Updated: October 06, 2026, 11:04 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ریلوے حکام نے معائنہ کرکے راستے کی نشاندہی کی، چند دنوں میں کام شروع ہونے کی یقین دہانی، ٹریفک میں راحت کی امید۔

Railway officials and local representatives discussing the proposed route from Tadali Jakat Naka to Bhiwandi Road Railway Station. Photo: INN
ریلوے افسران اور مقامی نمائندے تاڈالی جکات ناکہ سے بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن تک مجوزہ راستے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

تاڈالی جکات ناکہ سے بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن تک نیا ۳۰؍ فٹ چوڑا راستہ بنانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو تاڈالی کے لوگوں نے کارپوریٹر نیلیش چودھری اور سابق کارپوریٹر ہنومان چودھری نے ریلوے حکام سے ملاقات کی۔ اس کے بعد افسران نے موقع پر پہنچ کر مجوزہ راستے کا معائنہ کیا اور راستے کی جگہ کی نشاندہی بھی کی۔ ریلوے حکام نے آئندہ چند دنوں میں کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جوگیشوری ٹراما کیئر اسپتال میں پورٹیبل ایکسرے سسٹم کا استعمال شروع

مقامی افراد کے مطابق، جے این پی ٹی اور دہلی۔ممبئی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے ریلوے منصوبوں کی تعمیر کے دوران پہلے سے استعمال ہونے والا راستہ بند ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تاڈالی کے شہریوں اور کسانوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر کسانوں کو کھیتوں تک ٹریکٹر، ٹرالی اور زرعی سامان لے جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پیر کو ریلوے افسران رنگاری راؤ اور دیگر افسران نے مقامی نمائندوں اور گاؤں والوں کے ساتھ موقع کا جائزہ لیا۔ مجوزہ راستے کی باقاعدہ نشاندہی کے بعد ریلوے انتظامیہ کو تحریری درخواست بھی دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ کام کیلئے ٹاٹا کنسلٹنسی کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں کام شروع کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ راستہ بننے سے نہ صرف تاڈالی کے شہریوں اور کسانوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی بلکہ تاڈالی، کامت گھر اور انجور پھاٹا علاقوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK