وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کے روز کو کلوا میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج میونسپل اسپتال اور راجیو گاندھی میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کیلئے تزئین کاری کئےگئے ہوسٹل کا افتتاح کیا۔
EPAPER
Updated: November 27, 2023, 11:42 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کے روز کو کلوا میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج میونسپل اسپتال اور راجیو گاندھی میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کیلئے تزئین کاری کئےگئے ہوسٹل کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کے روز کو کلوا میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج میونسپل اسپتال اور راجیو گاندھی میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کیلئے تزئین کاری کئےگئے ہوسٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جس طرح ڈاکٹروں کا ہوسٹل پانچ ستارہ ہوٹل کی طرح بنا دیا گیا ہے اسی طرح مَیں امید کرتا ہوں کہ یہاں ڈاکٹر بھی مریضو ں کو بہترین اور’عالیشان ‘ علاج مہیا کرائیں گے اور مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کوکوئی شکایت نہیں ہونے دیںگے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہ کہاکہ’’گزشتہ مرتبہ جب مَیں نے ڈاکٹروں کے ہوسٹل کا دورہ کیا تھا تو اس کی حالت بہت خراب تھی۔ اسی لئے مَیںنے میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگر کو ہدایت دی تھی کہ ڈاکٹروں کیلئے پانچ ستارہ ہوٹل کی طرح شاندار ہوسٹل بنایاجائے اور امید کے مطابق اسی طرح کا ہوسٹل تیار کیا گیا ہے جولانڈری روم، واشنگ مشین ، جم اور ٹی وی جیسی دیگر سہولیات سے مزین ہے۔ مَیں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر بھی مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔‘‘
ایکناتھ شندے نےچھترپتی شیواجی اسپتال میں صاف صفائی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ ’’مریض اسپتال کے صاف ستھرے ماحول سے ہی آدھا اچھا ہو جاتا ہے اور بہتر علاج سے پوری طرح صحت مند ہو کر ڈسچارج ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایاکہ ’’شیواجی اسپتال کے او پی ڈی میں ۲۲۰۰؍ تا ۲۵۰۰؍ مریض علاج کیلئے آتے ہیں اور یہاں ان سے کیس پیپر کی بھی فیس نہیں لی جاتی بلکہ بالکل مفت علاج کیاجاتا ہے۔‘‘
۱۵؍ گاڑیاں ہائی وے پولیس کی دی گئیں
ہندو ہردیئے سمراٹھ بالا صاحب ٹھاکرے مہاراشٹر سمردھی مہا مارگ پر ٹریفک کے اصولوں کو توڑنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ’ انٹر سیپٹر گاڑیاں‘ ہائی وے پولیس کو دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور مفاد عامہ محکمہ کے وزیر دادا بھسےکے ہاتھوں پیر کو یہ گاڑیاں پولیس کے سپرد کی گئیں ۔ وزیر اعلیٰ نے جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا۔
تھانے میں فلم ’آنند دیگھے ۲‘کا مہورت
ساحل موشن آرٹس کی جانب سے بنائی جانے والی فلم ’’آنند دیگھے۔۲‘‘ کا مہورت پیر کو تھانےکے کولشیت علاقے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، دادا جی بھسے، رکن اسمبلی پرتاپ سر نائیک اور فلم کی پوری ٹیم موجود گی میں کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں دھرم ویر آنند دیگے کی پوری زندگی کو دنیا کے سامنے لانے کیلئےٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔