• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کردی جائے‘‘

Updated: October 16, 2025, 12:04 PM IST | Agency | Madrid

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیزکابیان ،کہاکہ غزہ میں امن، انصاف کی قیمت پر قائم نہیں ہونا چاہئے.

Spanish Prime Minister Pedro Sanchez. Photo: INN
اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز۔ تصویر: آئی این این
اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں امن، انصاف کی قیمت پرقائم نہیں ہونا چاہئے۔علاقے میں ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کا جواب دینا چاہئے۔ 
سانچیز نے منگل کو ’کاڈیناا ایس ای آر ریڈیو‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔   انہوں نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔  سانچز نے جنگ کوسووا کے دوران اقوام متحدہ میں اپنے فرائض کے دور کو یاد کیا اور کہا ہے کہ اس دورکے بعد جنگی مجرموں پر مقدمات چلائے گئے۔ اس وقت بھی ہمارے سامنے بہت کام ہے اور جواب کے منتظر بہت سے سوالات ہیں۔ سانچیز نے کہا  ہے کہ اسپین اور یورپ امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم صرف تعمیر نو میں ہی نہیں بلکہ دو ریاستی حل اور بین الاقوامی قانون پر مبنی امن کے قیام میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے غزہ میں امن قائم رکھنے کیلئے بحیثیت امن فورس ہسپانوی فوج بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ سانچز نے تصدیق کی ہےکہ جب تک جنگ بندی پائیدار نہیںہو جاتی اور یہ مرحلہ مستقل مزاجی  کے  ساتھ امن کی طرف نہیں  بڑھ جاتا ، میڈرڈ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی برقرار رکھے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تشدد کا خاتمہ بہت اہم پہلو ہے اور یہ وقت ہمارے لئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد اور دو ریاستوں کو تسلیم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK