Inquilab Logo Happiest Places to Work

پینٹاگون نے اسکیل اے آئی کمپنی سے ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا معاہدہ کرلیا

Updated: May 09, 2026, 4:05 PM IST | New York

پینٹاگون فیصلہ سازی اور بڑے ڈیٹاسیٹس کے تجزیے کے لیے اے آئی استعمال کرے گا، معاہدے کے تحت اے آئی نظام ڈیٹا کے خودکار تجزیے میں استعمال ہوگا۔

Pentagon.Photo:INN
پنٹاگون۔ تصویر:آئی این این

پینٹاگون نے اسکیل اے آئی کمپنی سے ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا معاہدہ کرلیا ہے۔  غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون فیصلہ سازی اور بڑے ڈیٹاسیٹس کے تجزیے کے لیے اے آئی استعمال کرے گا، معاہدے کے تحت اے آئی نظام ڈیٹا کے خودکار تجزیے میں استعمال ہوگا۔ نیا معاہدہ گزشتہ ۱۰۰؍ ملین ڈالر کے معاہدے سے ۵؍ گنا بڑا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اداکارہاویر بارڈیم کو فلسطین کی حمایت کرنے پر فلم انڈسٹری میں کام ملنا بند


اسکیل اے آئی ڈیفنس انوویشن یونٹ کے اے آئی پروگرام میں بھی شامل ہے، کمپنی گولڈن ڈوم دفاعی آرکیٹیکچر کی تیاری میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پینٹاگون نے دیگر ٹیک کمپنیوں سے بھی اے آئی منصوبوں کے معاہدے کیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:راجستھان ہائی کورٹ: پولیس کو گرفتار افراد کی ’’تذلیل‘‘ کرنےکے خلاف ہدایات جاری


واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سات بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ ان کی جدید ٹیکنالوجی کو خفیہ دفاعی نیٹ ورکس میں شامل کیا جا سکے۔ پینٹاگون کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوج میں اے آئی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس فہرست میں اسپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، ریفلیکشن، مائیکرو سافٹ اور ایمزون ویب سروسز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK