Updated: May 09, 2026, 7:04 PM IST
| Toronto
نورا فتحی اور لیزا فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی افتتاحی تقریبات کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ نورا فتحی۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بی ایم او فیلڈ میں ہونے والی تقریب میں پرفارم کریں گی جبکہ لیزا لاس اینجلس میں امریکہ بمقابلہ پیراگوئے میچ سے قبل اسٹیج سنبھالیں گی۔ فیفا صدر جیانی انفینتینو نے عالمی فنکاروں کی لائن اپ کا باضابطہ اعلان کیا۔ تقریب میں کیٹی پیری، انیٹا، فیوچر، ریما، ٹائلا، ایلانس موریسیٹ اور دیگر عالمی ستارے بھی شریک ہوں گے۔ یہ ایونٹ موسیقی، ثقافت اور کھیل کا عالمی امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔
نورا فتحی اور لیسا۔ تصویر: آئی این این، ایکس
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں، جو ان کے بین الاقوامی کریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو بی ایم او فیلڈ میں منعقد ہوگی، جہاں نورا عالمی فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گی۔ تقریب کی لائن اپ میں Alanis Morissette، Alessia Cara، Elyanna، Jessie Reyez، Michael Bublé، Vegedream اور دیگر بین الاقوامی فنکار شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں Anitta، Future، Katy Perry، LISA، Rema اور Tyla پرفارم کریں گے۔ فیفا کے صدر جیانی انفینتینو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’’دنیا کے تفریحی دارالحکومت لاس اینجلس میں ہونے والی افتتاحی تقریب فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے غیر معمولی پیمانے کی نمائندگی کرے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’عالمی سپر اسٹارز کیٹی پیری، فیوچر، انیٹا، لیزا، ریما اور ٹائلا لاس اینجلس کی تقریبات کی قیادت کریں گے، جبکہ مزید فنکاروں کے نام بعد میں سامنے آئیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے : آسکرز کے بعد گولڈن گلوب نے بھی اے آئی سے بنائے گئے کرداروں پر پابندی لگا دی
بلیک پنک کی لیزا اس تقریب کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والی پہلی تھائی فنکار بن جائیں گی۔ اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھرپور جوش کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں لیزا؟ یہ واقعی افسانوی لمحہ ہوگا۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا، ’’او ایم جی! مجھے لیزا پر بہت فخر ہے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق لیزا مبینہ طور پر Anitta، Rema اور برازیلی میوزک گروپ Tropkillaz کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک بھی جاری کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے : ’’کرتویہ‘‘ کا ٹریلر: سیف علی خان نے سنگھم جیسی توانائی دکھائی
ادھر نورا کی یہ واپسی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انہوں نے ۲۰۲۲ء کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی پرفارمنس سے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔ نورا گزشتہ چند برسوں سے عالمی اسٹیجز، کھیلوں کے ایونٹس اور بین الاقوامی موسیقی منصوبوں میں مسلسل نمایاں ہو رہی ہیں۔ ان کی آئندہ آئی-پاپ ریلیز ’’باڈی رول‘‘ بھی جلد سامنے آنے والی ہے، جس میں یو یو ہنی سنگھ شامل ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء تاریخ کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں ۴۸؍ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ میگا ایونٹ امریکا، کنیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ مختلف شہروں میں الگ الگ افتتاحی تقریبات بھی رکھی گئی ہیں۔