ٹرمپ نے روبیو کو اس پیغام کے ساتھ ویٹیکن روانہ کیا: ’’پوپ سے کہو کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا‘‘ساتھ ہی ٹرمپ نےکہا کہ یہ بھی پوپ کو بتائیں کہ ایران نے۴۲؍ ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا جن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2026, 7:04 PM IST | Washington
ٹرمپ نے روبیو کو اس پیغام کے ساتھ ویٹیکن روانہ کیا: ’’پوپ سے کہو کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا‘‘ساتھ ہی ٹرمپ نےکہا کہ یہ بھی پوپ کو بتائیں کہ ایران نے۴۲؍ ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا جن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو ویٹیکن میں پوپ لیو سے ملاقات کے دوران ان کا سخت پیغام پہنچانے کی ہدایت دی تھی۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا، ’’میں نے کہا کہ پوپ سے بہت نرمی اور احترام کے ساتھ کہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی پوپ کو بتائیں کہ ایران نے ۴۲؍ ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا جن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی پابندی کے سبب مقبوضہ مغربی کنارے میں جلدی بیماری میں اضافہ:اقوام متحدہ
واضح رہے کہ روبیو نے جمعرات کو پوپ لیو سے ملاقات کی، جو تقریباً ایک سال میں پوپ اور ٹرمپ انتظامیہ کے کسی اہلکار کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔بعد ازاں ویٹیکن نے بتایا کہ دونوں شخصیات نے مشرق وسطیٰ کے تنازع سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ’’امن کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔‘‘ تاہم اس ملاقات میں ایک عجیب تحفے کا تبادلہ بھی ہوا۔ روبیو نے پوپ کو ایک چھوٹا کرسٹل امریکی فٹ بال دیا، جبکہ پوپ نے انہیں زیتون کی لکڑی سے بنا قلم تحفے میں دیا۔
یاد رہے کہ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب پوپ اور ٹرمپ عوامی سطح پرزبانی حملوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے پوپ پر ایران جنگ کی مخالفت کرنے پر حملے کیے ہیں اور جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ پوپ کے مطابق ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ٹرمپ نے پوپ کو ’’جرم میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے لیے خوفناک ‘‘بھی کہا۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی جس میں وہ خود کو حضرت عیسیٰ کے طور پر دکھا رہے تھے، اور پھر اسے حذف کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا طریقہ کار کیوبا میں خون خرابے کا سبب ہوسکتا ہے: کیوبا کے وزیر خارجہ
مزید برآں ٹرمپ نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ’’پوپ بہت سے کیتھولک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔‘‘تاہم پوپ لیو نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اگر کوئی انجیل کی تبلیغ کرنے پر میری تنقید کرنا چاہتا ہے تو وہ سچائی کے ساتھ ایسا کرے۔ چرچ نے برسوں سے تمام ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔‘‘