Inquilab Logo Happiest Places to Work

’آپریشن سیندور بدلتے ہندوستان کی تصویر ہے‘

Updated: May 26, 2025, 10:23 AM IST | New Delhi

من کی بات ‘ میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

Prime Minister Modi announced the unity of the entire country against terrorism. Photo: INN
وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف پورے ملک کے متحد ہونے کا اعلان کیا۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے’آپریشن سیندور‘ کےبعد پہلی مرتبہ اپنےریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں  پورے ملک کو دہشت گردی کے خلاف متحد قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ’’ آج ہر ہندوستانی کا صرف ایک ہی عزم ہے کہ ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔ آپریشن سیندور کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہر ہندوستانی کیلئے فخر کی بات ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘ وزیراعظم نےکہا کہ آپریشن سیندور صرف  فوجی مشن نہیں  ہے بلکہ عزم، حوصلے اور بدلتے ہندوستان کی تصویر  ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس نے پورے ملک کو حب الوطنی کے جذبے میں رنگ دیا۔
وزیراعظم نے مزیدکہاکہ ہمارے فوجیوں نے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں، آلات اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ساتھ ساتھ یہ ان کی بے مثال ہمت تھی۔ اس میں’آتم نربھر بھارت‘ کا عزم بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ  اس مہم کے بعد پورے ملک میں ’ووکل فار لوکل‘ کے حوالے سے ایک نئی توانائی نظر آرہی ہے۔ 
پاکستان کی حمایت پر ترکی اور آذر بائیجان کےبائیکاٹ  کا ذکر کئے بغیر وزیراعظم نے کہا کہ ’’خاندانوں نے عہد کیا کہ ہم اپنی اگلی چھٹی ملک کے کسی خوبصورت مقام پر گزاریں گے۔ یہ صرف معاشی خود انحصاری کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کی تعمیر میں حصہ لینے کا احساس ہے۔ ہمارا ایک قدم ملک کی ترقی میں بڑا رول ادا کرسکتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK