Inquilab Logo Happiest Places to Work

چار سال بعد دہلی میں پیٹرول ۱۰۰؍ روپے کے پار

Updated: May 25, 2026, 11:24 AM IST | New Delhi

مغربی ایشیا بحران کے درمیان تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے اور دہلی میں چار سال بعد پیٹرول ۱۰۰؍ روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا ہے۔

Petrol Pump.Photo:PTI
پیٹرول پمپ۔ تصویر:پی ٹی آئی

مغربی ایشیا بحران کے درمیان تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے اور دہلی میں چار سال بعد پیٹرول ۱۰۰؍ روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا ہے۔ 
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں آج سے غیر برانڈیڈ یعنی عام پیٹرول۶۱ء۲؍ روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اب اس کی قیمت ۱۲ء۱۰۲؍ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ عام ڈیژل بھی اب۲۰ء۹۵؍ روپے فی لیٹر ملے گا۔ اس کی قیمت میں ۷۱ء۲؍ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں ایندھن کی یہ۲۱؍ مئی ۲۰۲۲ء کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سال ۱۵؍ مئی سے اب تک چار مرتبہ میں دہلی میں پیٹرول ۳۵ء۷؍روپے اور ڈیزل  ۵۳ء۷؍روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ ان کی قیمتیں ۳۰؍ اکتوبر۲۰۲۴ء کے بعد گزشتہ ۱۵؍ مئی کو پہلی بار بڑھائی گئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:مہاراشٹر میں کہیں چلچلاتی دھوپ تو کہیں طوفانی بارش!


دہلی میں انڈین آئل کے پریمیم پیٹرول ایکس پی۹۵؍ کی قیمت بھی۶۱ء۲؍ روپے بڑھ کر۲۴ء۱۰۹؍  روپے اور پریمیم ڈیزل ایکس جی کی قیمت۷۱ء۲؍ روپے بڑھ کر۵۲ء۱۰۰؍ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں پیٹرول۸۷ء۲؍ روپے اور چنئی میں ۴۶ء۲؍ روپے مہنگا ہوا ہے۔ دونوں شہروں میں اس کی نئی قیمت بالترتیب۵۱ء۱۱۳؍  روپے اور۷۷ء۱۰۷؍   روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:وکرم پھڈنیس کی جذباتی ڈراما فلم کا پہلا لُک منظر عام پر آیا

ڈیزل کولکاتا میں۸۰ء۲؍ روپے اور چنئی میں ۵۷ء۲؍ روپے بڑھ کر بالترتیب  ۸۲ء۹۹؍ روپے اور۵۵ء۹۹؍ روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ امریکہ اور ایران امن مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمت میں چار فیصد سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ خام تیل کا معیار برینٹ کروڈ فیوچر فی الحال ۱۰۰؍ ڈالر فی بیرل سے نیچے اتر گیا ہے۔ گزشتہ ۲۸؍ فروری کو شروع ہونے والے مغربی ایشیا بحران کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے سے خام تیل کی قیمت میں اچھال آیا ہے۔ اس سے پہلے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل ۷۰؍ ڈالر فی بیرل کے آس پاس تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK