تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2026, 7:04 PM IST | New Delhi
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے غیر برانڈڈ ڈیزیل کی قیمت۶۷ء۹۰؍ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے۶۷ء۸۷؍ روپے تھی۔ اسی طرح، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کر کے اسے۷۷ء۹۷؍ روپے کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں یہ پہلا موقع ہے جب پیٹرول اور ڈیزیل کے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔ اس سے قبل ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءکو دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گیس سپلائی کرنے والی کمپنی اندر پرستھ گیس لمیٹڈ نے بھی جمعہ سے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلوگرام اضافے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں اب ایک کلو سی این جی۰۹ء۷۹؍ روپے کی ہو گئی ہے جبکہ پہلے یہ۰۹ء۷۷؍ روپے تھی۔ آئی جی ایل نے دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ، گروگرام، کانپور اور اجمیر سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں دو روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو آئی جی ایل نے پی این جی کی قیمتوں میں بھی ۷۰ء۱؍ روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر کا اضافہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز کی سنسنی خیز جیت، پنجاب کنگز کو مسلسل پانچویں ہار کا سامنا
مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے کمپنیوں پر قیمتوں میں اضافے کا دباؤ تھا۔ اگرچہ مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزیل پر ایکسائز ڈیوٹی میں۱۰۔۱۰؍ روپے فی لیٹر کی کٹوتی کر کے کمپنیوں کو راحت دی تھی۔ انڈین آئل نے دہلی میں اپنے برانڈیڈ (پریمیم) پیٹرول ایکس پی ۹۵؍کی قیمت ۹۹ء۲؍روپے بڑھا کر۸۸ء۱۰۴؍ روپے فی لیٹر اور برانڈیڈ ڈیزل ایکس جی کی قیمت تین روپے بڑھا کر ۹۵ء۹۵؍ روپے فی لیٹر کر دی ہے۔ فروری میں مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد برانڈڈ ڈیزیل کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تبو نے عمر، صنفی تعصب اور فلمی صنعت کے دباؤ پر کھل کر بات کی
دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اسی طرح کا اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم ویٹ اور لاجسٹک اخراجات کی وجہ سے شرح میں معمولی فرق ہے۔ ممبئی میں پیٹرول۱۴ء۳؍ روپے مہنگا ہو ۶۸ء۱۰۶؍کر روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت ۱۱ء۳؍ روپے اضافے کے ساتھ ۱۴ء۹۳؍ روپے ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں پیٹرول ۷۴ء۱۰۸؍ روپے اور چنئی میں ۶۷ء۱۰۳؍ روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت کولکاتا میں ۱۳ء۹۵؍ روپے اور چنئی میں ۲۵ء۹۵؍ روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔