• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلپائن میں سیلاب کنٹرول منصوبوں میں کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Updated: September 21, 2025, 4:06 PM IST | Manila

فلپائن کی دار الحکومت منیلا میں سیلاب کنٹرول کرنے کے جعلی منصوبے بنا کر بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

A scene from the protest in Manila. Photo: INN
منیلا میں احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

منیلا میں سیلاب کنٹرول کرنے کے جعلی منصوبے بنا کر بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلپائن کا دارالحکومت عوام کے شدید غم و غصے کی زد میں ہے جو سیلاب کنٹرول کرنے کے نام پر اربوں ڈالر کی خرد برد پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ‘ریڈ الرٹ’ پر رکھا گیا ہے۔ فیلڈ کنٹرول اسکینڈل نے ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں میں قیادت کی تبدیلیوں کو جنم دیا ہے۔ ایوان زیریں کے اسپیکر اور صدر مارکوس کے کزن مارٹن رومیوالدیز نے اس ہفتے استعفیٰ دے دیا جب پارلیمانی تحقیقات شروع ہوئیں۔ صدر فرڈینینڈ مارکوس نے گزشتہ ماہ ایسے جعلی منصوبوں پر قوم سے خطاب کر کہ انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی مگر اس کے بعد ملک میں ہونے والی مہلک بارشوں اور سیلاب کے بعد وہ مزید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔ مارکوس نے پیر کو کہا کہ انہیں عوام کے احتجاج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن انہوں نے مظاہروں کو پرامن رکھنے کی اپیل کی۔ 

یہ بھی پڑھئے : ایچ ون بی ویزا کی فیس میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ

بائیں بازو کے اتحاد باگونگ آلیانسنگ مکابایان کے چیئرمین ٹیڈی کاسینو نے کہا کہ ان کا مطالبہ صرف چوری شدہ پیسے کی واپسی نہیں بلکہ ذمہ داروں کو جیل بھیجنا ہے۔ کرپشن عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرتی ہے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ جاری احتجاج کے علاوہ ملک میں مزید بڑے مظاہروں کی توقع ہے جو بعد میں تاریخی ای ڈی ایس اے روڈ پر مارچ کریں گے۔ یہ وہی مقام جہاں ۱۹۸۶ءمیں پیپلز پاور تحریک نے مارکوس کے آمر والد کو اقتدار سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
اس ماہ کے آغاز میں ایک تعمیراتی کمپنی کے مالکان نے تقریباً۳۰؍ ارکانِ اسمبلی اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران پر رشوت لینے کے الزامات عائد کئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق۲۰۲۳ء سے۲۰۲۵ء کے درمیان فیلڈ کنٹرول منصوبوں میں کرپشن کے باعث فلپائن کی معیشت کو ۵ء۱۱۸؍ارب پیسو (تقریباً ۲؍ ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔ ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کا کہنا ہے کہ اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً۱۸؍ ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ فلپائن میں عوامی فنڈز کے اسکینڈلز کی طویل تاریخ ہے اور اکثر بااثر سیاستداں کرپشن کے باوجود جیل جانے سے بچ جاتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلڈ کنٹرول کرپشن اسکینڈل میں سیاست دان اور ٹھیکیدار دونوں برابر کے مجرم ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK