• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جعلسازی روکنے کیلئے فون پے کے’’ فون پے پروٹیکٹ‘‘ کا آغاز

Updated: November 06, 2025, 10:28 AM IST | Agency | Mumbai

فون پے نے فون پے پروٹیکٹ کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو فریب دہی سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک حفاظتی نظام ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
فون پے نے فون پے پروٹیکٹ کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو فریب دہی  سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک حفاظتی نظام ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو مطلع کرتا ہے کہ وہ ایسے نمبروں پر رقم بھیجنے سے گریز کریں جو مشکوک ہیں یا جن کا ٹرانزیکشن پیٹرن مشکوک ہے۔ جب کوئی صارف اس طرح کے لین دین کی کوشش کرتا ہے، تو اسکرین پرفون پے پروٹیکٹ الرٹ ظاہر ہوتا ہے۔یہ فیچر سیکوریٹی وجوہات کی وجہ سے ٹرانزیکشن منسوخ ہونے کی صورت میں اس میں شامل خطرات کے بارے میں بھی صارفین کو معلومات فراہم کرتا ہے اور انہیں اس طرح کے ٹرانزیکشن سے دور رہنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے خطرات بھی بتادیتا ہے۔ 
اس پہل کے ساتھ فون پے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ بنانے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط  بنارہا ہے۔اس نئی خصوصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فون پے کے ٹرسٹ اور سیکوریٹی کے سربراہ انوج بھنسالی نے کہاکہ ’’فون پے میں، ادائیگی کی سیکوریٹی سب سے اہم ہے، اور ہم نے اپنے صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی  طرح کے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  فون پے پروٹیکٹ  ایک محفوظ مالیاتی نظام کی تعمیر کے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے جہاں ہر لین دین آسان ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہونا ضروری ہے۔اس خصوصیت کے ساتھ، ہم نے اپنے صارفین کو مضبوط حفاظتی سسٹم  دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK