Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیوش گوئل کے جاپان روانہ ہونے والے تجارتی وفد میں ۲۰۰؍ اراکین شامل

Updated: August 23, 2026, 5:05 PM IST | New Delhi

صنعت اور تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ۲۴؍ سے ۲۷؍ اگست ۲۰۲۶ءتک جاپان کے دورے پر رہیں گے اور اس دوران وہ ٹوکیو، ناگویا اور اوساکا کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ اس دورے میں اب تک اس ملک کا دورہ کرنے والا ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی وفد بھی ہوگا، جو ۲۰۰؍ سے زائد کاروباری نمائندوں پر مشتمل ہے۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

صنعت اور تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ۲۴؍ سے ۲۷؍ اگست ۲۰۲۶ءتک جاپان کے دورے پر رہیں گے اور اس دوران وہ ٹوکیو، ناگویا اور اوساکا کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ اس دورے میں اب تک اس ملک کا دورہ کرنے والا ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی وفد بھی ہوگا،جو ۲۰۰؍ سے زائد کاروباری نمائندوں پر مشتمل ہے اور مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز، ماحول دوست توانائی، اسٹیل، آٹوموٹو، مالیاتی خدمات، ہیلتھ کیئر اور اسٹارٹ اپس جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دورہ اس عظیم عزم کی عکاسی کرتا ہے جو دونوں ممالک اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری  کے لیے رکھتے ہیں اور یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور جاپان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نمایاں طور پر گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔
ٹوکیو میں، وزیر موصوف بڑے جاپانی کاروباری اداروں اور صنعتی گھرانوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے جو طویل عرصے سے ہندوستان کی ترقی میں شراکت دار رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ کیدانرین  (جاپان بزنس فیڈریشن) کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس بھی ہوگی، جو کہ۱۵۰۰؍ سے زائد معروف جاپانی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کی ایڈوانس بکنگ میں زبردست تیزی

سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس، اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط پر خصوصی سیشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو سرمایہ کاری اور جدت طرازی کی منزل کے طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی کشش کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیر موصوف اپنے ہم منصب، وزیر برائے معیشت، صنعت و تجارت اکازاوا ریوسی کے ساتھ باہمی گفت و شنید بھی کریں گے، اور جاپانی حکومت و پارلیمنٹ کے سینئر ارکان سے ملاقاتوں کے علاوہ جاپان میں مقیم ہندوستانی برادری سے بات چیت کریں گے۔
وسطی جاپان کے صنعتی گڑھ، ناگویا میں وزیر موصوف `چوکیرین  (سینٹرل جاپان اکنامک فیڈریشن) اور ناگویا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایک روڈ شو کی قیادت کریں گے، اور آئیچی پریفیکچر (صوبائی انتظامیہ) کی قیادت سمیت آٹوموٹو اور اسٹیل کے شعبوں کے بڑے مینوفیکچرنگ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس دورے کا اختتام اوساکا میں سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کے روڈ شو کے ساتھ ہوگا، جس کے دوران الیکٹرانکس، صنعتی اور صارفین کے شعبوں کی معروف جاپانی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی، جن کا مقصد ہندوستان کی مینوفیکچرنگ، ماحول دوست توانائی اور صارفین کی منڈیوں میں موجود مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی ذلت آمیز شکست، کنگارو ٹیم نے سیریز برابر کی

جاپان تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون میں ہندوستان کے سب سے قابلِ اعتماد شراکت داروں میں شامل رہا ہے، جس میں جاپانی کاروباری اداروں نے ہندوستان کے آٹوموٹو، اسٹیل، الیکٹرانکس، مالیاتی خدمات اور انفراسٹرکچر کے منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ دورہ، جس کے پیچھے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے۲۰۰؍ سے زائد نمائندوں پر مشتمل ایک بے مثال کاروباری وفد موجود ہے، توقع ہے کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی رفتار دے گا، اور اعلیٰ تکنالوجی مینوفیکچرنگ اور آئندہ پیڑھی کی صنعتوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا- وہ شعبے جو ہندوستان کے آتم نربھر بھارت  اوروکست بھارت۲۰۴۷ءکے وژن کے لیے انتہائی مرکزی اہمیت کے حامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK