Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلوس کے تعلق سے مالونی میں علماء نے۷ ؍ نکات پرتوجہ دلائی

Updated: August 23, 2026, 5:42 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

مالونی میں علماء ، ائمہ مساجد اورانجمن جامع مسجد نے جلوس عید میلادالنبی ؐکے تعلق سے۷؍ نکات پر مبنی ہدایات جاری کی ہیں اور جلوس کے دوران نظم وضبط کا خاص خیال رکھنے پرتوجہ دلائی ہے ۔

Scene from the meeting of scholars, imams and trustees with ACP regarding the procession of Eid Milad-un-Bani (PBUH) in Maloni. Photo: INN
مالونی میں جلوس عید میلاد البنیؐ کے تعلق سے علماء ، ائمہ ا ورٹرسٹیان کی اے سی پی کے ہمراہ کی گئی میٹنگ کا منظر تصویر: آئی این این
جن ۷؍نکات پرتوجہ دلائی گئی ہے اس میں نشہ سے بچنا، ڈی جے نہ بجانا، خواتین کا جلوس میں شرکت نہ کرنا، کھانے پینے کی اشیاءادب اور احترام کے ساتھ تقسیم کرنا تاکہ بے ادبی یا ضائع نہ ہوں، چھوٹے اسٹیج، بڑے جھنڈے نہ بنانا ،سفید لباس زیب تن کرکے ادب اور وقار کے ساتھ شرکت کرنا اور ٹریفک وعوامی سہولت کا خاص خیال رکھنا، شامل ہے۔ مساجد میں اس سے متعلق اعلان بھی کیا گیا۔ 
 
 
اس کے ساتھ ہی یہ بھی پیغام دیا گیا کہ جلوس میلاد مصطفےٰ ؐمحبت، عقیدت، ادب اور شریعت کے دائرے میں رہ کرمنائیں، نظم وضبط برقرار رکھیں، دوسروں کا احترام کریں،کسی کے لئے زحمت کا سبب نہ بنیں۔آئیےہم ایسا جلوس نکالیں جوآقائے دوعالم ؐ کو پسند ہو اورمعاشرے کےلئےنمونہ بنے۔ اس سلسلے میں انجمن جامع مسجد کے صدر اجمل خان نے بتایا کہ’’اس تعلق سےپولیس کی میٹنگ کے علاوہ مساجد میںاعلانات کئے گئے اور ان خطوط پر توجہ دلائی گئی ۔ اس کے علاوہ خاص طور پرعام را ہ گیروں کے لئے ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو اس لئے ایک ہی جانب اسٹیج لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔‘‘انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ عوامی سطح پرذمہ دار اشخاص کے ہمرا ہ بھی میٹنگ کی جائے گی تاکہ بہتر سے بہترانداز میںجلوس نکالا جاسکے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK