• Sun, 10 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تہواروں کے موقع پر پلاٹینم کی خریداری بڑھی

Updated: April 02, 2024, 11:18 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان میں تہواروں پر زیورات کی خریداری بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور اپریل کے آغاز سے ہی گڑی پاڑوا کے تہوار سے تہواروں کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔

Vaishali Banerjee. Photo: INN
ویشالی بنرجی۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان میں تہواروں پر زیورات کی خریداری بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور اپریل کے آغاز سے ہی گڑی پاڑوا کے تہوار سے تہواروں کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔ خوشحالی اور خوش قسمتی کے اس موسم کو خوش آمدید کہنے کیلئے زیورات کو تحفے میں دینے سے بہتر اور انوکھا اور قیمتی پلاٹینم تحفہ کیا ہو سکتا ہے۔ پلاٹینم وقت کے ساتھ اپنی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔ اس وجہ سے، پلاٹینم، گڈی پاڑوا کے تہوار کو منانے کیلئے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پلاٹینم کے زیورات۹۵؍ فیصد تک خالص ہوتے ہیں اور اس میں موجود قیمتی پتھر اپنی طاقت اور وقت کے ساتھ چمکتے رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۳؍ماہ میں سونے کے دام میں۵۶۰۰؍روپے کا اضافہ

گُڑی پاڑوا کے تہوار کے بارے میں پلاٹینم گلڈ انٹرنیشنل-انڈیا کی منیجنگ ڈائریکٹر ویشالی بنرجی نے کہا’’ہندو نئے سال کا تہوار گُڑی پاڑوا مہاراشٹرا اور پڑوسی ریاستوں میں ایک نیا جوش لے کر آیا ہے اور ہر کوئی اس کا استقبال کرنے میں مصروف ہے۔ خوشحالی اور اچھے وقت کا وعدہ کرنے والے اس تہوار کو منانے کیلئے لوگ قیمتی زیورات خرید رہے ہیں۔ ان زیورات میں سب سے اہم پلاٹینم ہے جو اپنی پاکیزگی اور مضبوطی کی وجہ سے مشہور ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پلاٹینم ایک دھات کے طور پر سامنے آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK