Inquilab Logo Happiest Places to Work

بابا صاحب امبیڈکر کی ۱۳۵؍ویں جینتی کی مناسبت سےآئین کے تحفظ کا عہد

Updated: April 16, 2026, 7:02 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

مختلف جگہوں پر تقریب منعقد کی گئی،گلہائے عقیدت نچھاور کئےگئےاوربابا صاحب کا پیغام’پڑھو، متحد رہو اور سنگھرش کرو‘یاد د لایا گیا ۔

The Services Of Babasaheb Ambedkar Were Remembered In A Program Organized By The Bombay Catholic Sabha.Photo:INN
بامبےکیتھولک سبھاکے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میںبابا صاحب امبیڈکر کی خدمات کو یاد کیاگیا- تصویر:آئی این این
آئین ہند کے بانی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی ۱۳۵؍ویں جینتی پرانہیںیاد کرتے ہوئےمختلف جگہوں پرتقریب منعقد کی گئی ،ان کی یادگار پرگلہائے عقیدت نچھاورکرتے ہوئےخراج عقیدت پیش کیا گیا اورآئین کے تحفظ کا عہد کیا گیا ۔بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے ملاڈ میںمنعقدہ تقریب بابا صاحب کی عظیم خدمات کویاد کیا گیا ۔ سینٹ زیوئیرس کالج میںبامبے کیتھولک سبھا کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی اور خاص طور پرڈاکٹر امبیڈکر کے پیغام ’پڑھو، متحد رہو اورسنگھرش کرو‘کا پیغام یاد لایا کیا گیا ۔
ارجن پوار(بہوجن کرانتی مورچہ) نے اس موقع پربابا صاحب کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بابا صاحب ہم سب کی زندگی کو بدل دیا ہے، انہوںنےایسا سنویدھان دیا ہےجس کے ذریعے ملک میںرہنے والوں کےحقوق کاتحفظ کیا گیا ،ان کووقار ملا، انہیںتحفظ فراہم ہوا مگر یہ سچائی ہے کہ آج اسی آئین پر حملے کئے جارہے ہیں، اسے بدلنے بلکہ اس کی جگہ منواسمرتی تھوپنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ ایسے میںہم سب کی ذمہ داری اوربڑھ جاتی ہے کہ ہم صرف بابا صاحب کویاد تک ہی خود کو محدود نہ رکھیں بلکہ یہ ثابت کریں کہ ہم اس آئین کی بہر صورت حفاظ کریںگے جس نےہماری حفاظت کی ہے اوراپنی زندگی میںاس پرآنچ نہیںآنے دیں گے۔‘‘
انہوں نےیہ بھی کہاکہ’’ آج دیش میں جو کچھ ہورہا ہے اورجس طرح پسماندہ طبقات کے حقوق چھینے جارہے ہیںوہ کسی سے مخفی نہیں،ایسے میں تما م پسماندہ طبقات کومتحد ہوناہوگا اوراپنے اتحاد کی طاقت کا حکومتِ وقت کواحسا س بھی کرانا ہوگا۔ ‘‘
 
 
سینٹ زیویئرس کالج کے بیسمنٹ ہال  میںمنعقدہ پروگرام میںسابق پرنسپل فریزر مسکریہنس نے کہاکہ ’’ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستان کوایسا آئین دیا جو اپنی مثال آپ ہے۔ آئینِ ہند ہر ایک شہری کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتاہے ۔ یہ آئین ہرشہری کی پسند، اس کی مذہبی آزادی اور اس کےتشخصات کی ضمانت دیتا ہے۔ ایسے میںہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آئین کی حفاظت کے لئے کمربستہ رہیںاور یہ ثابت کریں کہ ہم بابا صاحب کےآئین پر کسی صورت آنچ نہیںآنے دیں گے۔‘‘ 
 
 
بامبے کیتھولک سبھا کے ترجمان ڈولفی ڈیسوزا نے کہاکہ’’ بابا صاحب کی جینتی کوئی رسمی چیز نہیں ہے بلکہ یہ عہد کرنے کادن ہے۔ایسا عہد جس میںہم سب آئین کےتحفظ کا عہد کریں، اس پرعمل کا یقین دلائیں ا وران طاقتوں کو بھی بتائیںکہ اس آئین میں تبدیلی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بابا صاحب کوسچا خراج عقیدت اسی صورت ہوگا جب ہم ان کے پڑھنے ،متحدرہنے اورسنگھرش کرنے کے پیغام پر عمل پیرا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK