• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی کی اروناچل کے تاجروں سے ملاقات، سودیشی کو فروغ دینے پر زور

Updated: September 23, 2025, 2:14 PM IST | Agency | Itanagar

وزیر اعظم نے اپیل کی کہ سودیشی خریدیں اور سودیشی بیچیں۔ اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے خود کفیل بننا ہوگا۔

Prime Minister Modi meeting traders in Itanagar. Photo: PTI
ایٹہ نگر میں وزیر اعظم مودی تاجروں سےملاقات کرتےہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اروناچل پردیش کے تاجروں اور کاروباری حضرات سے ملاقات کر کے جی ایس ٹی کی اصلاحات اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد پر گفتگو کی۔اس دوران وزیراعظم نے تاجروں سے پوچھا کہ حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات سے انہیں کیا فائدہ ہوا ہے؟ انہوں نے `’ووکَل فار لوکل‘ مہم کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس میٹنگ کے دوران اروناچل پردیش کے مقامی تاجروں نے مودی سے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے پہلے انہیں کئی قسم کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے تھے۔ تاجروں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جی ایس ٹی نافذ کر کے انہیں مختلف ٹیکسوں کے بوجھ سے نجات دلائی ہے۔ تاجروں نے وزیراعظم مودی کو جی ایس ٹی نافذ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ `ایک قوم، ایک ٹیکس کے طور پر ایک تاریخی اصلاحاتی اسکیم ہے۔
 تاجروں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں جی ایس ٹی کو معقول اور عملی بنانا ایک اور سنگ میل ہے، جو صرف ان کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ `مودی ہے تو ممکن ہے۔ جی ایس ٹی اصلاحات پر مقامی تاجروں نے بتایا کہ اس سے تعمیراتی لاگت میں کمی آئے گی جس سے مکانات زیادہ سستے ہوں گے اور سستا خام مال دستیاب ہونے سے مقامی مصنوعات کو بھی فروغ ملے گا۔
 وزیراعظم مودی کو ہوٹل انڈسٹری کے نمائندوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی میں کمی سے گھریلو سیاحت کو فروغ ملے گا جبکہ دیگر نمائندوں نے ماہی پروری اور زرعی شعبے میں بڑے فوائد کی نشاندہی کی۔ وزیراعظم مودی نے تاجروں کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقامی مصنوعات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سودیشی خریدیں اور سودیشی بیچیں اور اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کو خود کفیل بننا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK