Inquilab Logo

وزیر اعظم مودی نے انڈین کرکٹ ٹیم کو سراہا، کہا آج بھی آپ کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی

Updated: November 20, 2023, 2:06 PM IST | New Delhi

اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس پوسٹ پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس عزم اور حوصلے کے ساتھ کھیلا وہ قابل ذکر ہے۔ ہم آج بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی۔ مودی نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے مبارکباد بھی پیش کی۔

Prime Minister Modi presenting the trophy with Australian Deputy Prime Minister Richard Marles. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی آسٹریلیاوی ڈپٹی وزیر اعظم ریچارڈ مارلس کے ساتھ ٹرافی پیش کرتےہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے فائنل میں شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے دوران  ان کے عزم اور صلاحیتوں کیلئے سراہا ہے۔مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ہم آج بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مودی نے ٹیم انڈیا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا،ورلڈکپ کے دوران آپ کا عزم اور صلاحتیں قابل ذکر تھیں۔ آپ نے بہترین طریقے سے کھیلا ہے اور ملک کو فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا اور ہندوستان کے دوران فائنل میں ہندوستان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امسال کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی ہندوستان نے کی تھی ۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی ورلڈکپ کےفائنل میچ میں موجود تھے۔ انہوں نے آسٹریلیا ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ٹیم کو ورلڈکپ کی اہم کامیابی کیلئے مبارکباد۔ ٹورنامنٹ میں آپ کا پرفارمنس کافی شاندار رہا جس کا اختتام شاندار کامیابی کے ساتھ ہوا ہے۔ٹریوس ہیڈکوآج ان کے یادگار کھیل کیلئے مبارکباد۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ۴۳؍ اوورز میں ۲۴۱؍ رن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK