Inquilab Logo

اپوزیشن کو شکست سے سیکھنا چاہئے: وزیر اعظم نریندر مودی

Updated: December 04, 2023, 1:58 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کے تعلق سے کہا کہ اپوزیشن کو اسمبلی انتخابات میں شکست کیلئے ایوان کے باہر یا اندر مایوسی کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہیں اس شکست سے سیکھنا چاہئے اور ۹؍سال کی نفرت کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔ اپوزیشن کیلئے سرمائی اجلاس سنہری موقع ہے اور ان کیلئے نیا راستہ کھلا ہے۔

PM Modi speaking. Photo: PTI
پی ایم مودی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیرا عظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن کے تعلق سے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں ناکامی کی مایوسی ایوان کے اندر نہ نکالیں اور اپنی ۹؍ سال کی منفیت کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھیں۔ملک نے نفرت کو مسترد کر دیا ہے۔ اگر  اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تعلق سےبات کی جائے تو یہ اپوزیشن کیلئے واقعی سنہری موقع ہے۔ انہیں شکست پر مایوس ہونے کےبجائے اس سے سیکھنا چاہئے۔ اپنی ۹؍ سال کی نفرت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر وہ اس اجلاس میں مثبت رویہ اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ملک ان کیلئے اپنے نظریات تبدیل کر دے گا۔ان کیلئے نیا راستہ کھلا ہوا ہے۔ وہ اپوزیشن میں ہیںپھر بھی میں انہیں مشورہ دے رہا ہوں۔ سب کا مستقبل روشن ہے۔ امید ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ایوان کے باہر اور اندر شکست کیلئے مایوسی کا اظہار نہ کریں تو بہتر ہے۔
خیال رہے کہ ۳؍ دسمبر کو اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر کئے گئے جس میں بی جے پی نے مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں فتح حاصل کی جبکہ کانگریس نے صرف تلنگانہ میں فتح کا پرچم لہرایا۔تاہم ، آج میزورم میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK