• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

الیکشن: سیاسی پارٹیوں کے پیسوں کی منتقلی کیلئے پولیس وین استعمال نہ کی جائے

Updated: November 07, 2024, 1:10 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

اس ضمن میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کرن کلکرنی نے بتایا کہ پیسوں کی منتقلی کے لئے پولیس وین کے استعمال کے الزامات کے بعد اس مسئلہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کرنے اور اس پر قدغن لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Kiran Kulkarni. Photo: INN
کرن کلکرنی۔ تصویر:ـ آئی این این

: پولیس وین میں برسر اقتدار پارٹیوں کے لئے پیسوں کی منتقلی  کےاین سی پی سربراہ شرد پوار کے الزام کے بعد ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام کلکٹروں کو اس ضمن میں ہدایت جاری کی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اس سلسلہ میں ریاست کے تمام کلکٹروں کو اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے الیکشن کے تعلق سے   پیسو ں کے لین دین یا اس کی منتقلی پولیس وین یا جیپ میں نہ ہونے پائے۔  اس ضمن میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کرن کلکرنی نے بتایا کہ پیسوں کی منتقلی کے لئے پولیس وین کے استعمال کے الزامات کے بعد  اس مسئلہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کرنے اور اس پر قدغن لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں انہوںنے تمام ہی کلکٹروں کو اپنے افسران کے ذریعہ شبہ ہونے پر اس بات کاجائزہ لینے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔
یاد رہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے یہ الزام لگایا تھا کہ انہیں بہت سے سیاسی لیڈران  اور رضاکاروں کے ذریعہ اس بات کی شکایت موصول ہوئی تھی کہ برسر اقتدار پارٹیاں اسمبلی الیکشن میں پیسوں کے لین دین کے لئے پولیس وین کا استعمال کررہی ہیں ۔
شیو سینا(ادھو) کی جانب سے شیواجی پارک میں مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس)کےذریعے دیپو اتسو کا جشن منانے پر کئے جانے والے اخراجات پر اعتراض کرتے ہوئے جشن کے دوران استعمال کئے گئے فنڈ کو کس مد میں شامل کیا جائے گا ، یہ سوال کیا گیا تھا۔ اس پر ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کرن کلکرنی نے ضلعی ریٹرننگ آفیسر کو اس معاملہ کی جانچ کا حکم دینے کی اطلاع دی تھی۔اسی درمیان الیکشن سے قبل ہی کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈران کے ذریعہ ’ووٹ جہاد ‘ کا استعمال کرنے سے متعلق بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس پر ریاستی چیف ا لیکٹرول آفیسر  ایس چوکولنگم نےکہا کہ اس ضمن میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس تعلق سے بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جارہاہے۔
 واضح رہے کہ ۲۰؍ نومبر کو  ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ۹؍ کروڑ ۷۰؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ۱۱۹؍ رائے دہندگان  ا پنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے   ۔اس میں ۵؍ کروڑ ۲۲؍ ہزار ۷۳۹؍ مرد جبکہ ۴؍ کروڑ ۶۹؍ لاکھ ۹۶؍ ہزار ۲۷۹؍ خواتین ووٹرس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ۶؍ ہزار ۱۰۱؍ دیگر ووٹرس ہیں۔  ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کرن کلکرنی کے بقول الیکشن کے دوران غیر قانونی طریقہ سے پیسوں کا استعمال ہونے اور چوری چھپے اس کی منتقلی کے خلاف ممبئی شہرومضافات ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں پولیس اور اسپیشل الیکٹورل افسران جانچ کررہے ہیں ۔ اب تک ممبئی  اور ریاست کے الگ الگ حصوں سے ۲۶۲؍ کروڑ روپے ضبط کئے گئے ہیں اور اس میں ۱۳۵؍ کروڑروپے مالیت کا سونا بھی شامل ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK