Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت پر سزا دی جارہی ہے: پولینڈ کے قانون سازکا عزم برقرار

Updated: April 19, 2026, 2:03 PM IST | Warsaw

پولینڈ کے قانون ساز جنہوں نے اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت کی تھی کا کہنا ہےکہ انہیں اس کی سزا دی جارہی ہے، تاہم انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ ریاستی حکام کی کوئی جبری کارروائی میرا منہ بند نہیں کر سکے گی۔

Polish lawmaker Konrad Berkowicz waving a modified Israeli flag in parliament. Photo: X
پولینڈ کے قانون ساز کونراڈ برکووچ پارلیمنت میں تبدیل شدہ اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

پولینڈ کے قانون ساز کونراڈ برکووچ، جنہوں نے حال ہی میں اسرائیلی پرچم پیش کیا تھا جس میں داؤدکے ستارے کی جگہ نازی سواستک کا نشان لگایا گیا تھا، نے جمعہ کو کہا کہ انہیں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانے پر سزا دی جا رہی ہے۔کونراڈ برکووچ نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’مجھے ابھی سیم کے مارشل (پارلیمنٹ اسپیکر) ووودزیمیرز چارزاسٹی نے میری حالیہ تقریر پر سزا دی ہے جس میں، میں نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی پر بات کی تھی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ، جب انہوں نے سواستک سے تبدیل شدہ اسرائیلی پرچم کے ساتھ پارلیمنٹ میں غم و غصہ کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد ان پر مالی جرمانے کے علاوہ، چارزاسٹی نے ان کے خلاف پراسیکیوٹر آفس میں بھی درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹائم میگزین نے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ۱۰۰؍ بااثر شخصیات میں شامل کیا

بعد ازاں برکووچ نے زور دے کر کہا، ’’میں اس سے خوفزدہ نہیں ہوں اور نہ ہی اس سے بچنے کا ارادہ رکھتا ہوں ، میں اپنا دفاع کروں گا۔ریاستی حکام کی کوئی جبری کارروائی میرا منہ بند نہیں کر سکے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’آئیے خاموش نہ بیٹھیں اور دکھاوا نہ کریں کہ اسرائیلی آج مظلوم ہیں۔ نہیں، وہ مظلوم نہیں ہیں۔ وہ غزہ میں معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کی نسل کشی کے مرتکب ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا: لبنان جنگ بندی پر شہریوں کامحتاط اظہارخوشی

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، برکووچ نے پولینڈ کی پارلیمنٹ (سیم) میں تقریر کے دوران ، اسرائیل کا تبدیل شدہ پرچم ، جس میں داؤد کےتارے کے نشان کے بجائے نازی سوستک کا نشان تھا،لہرایا، ساتھ ہی انہوں نے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی اور اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر پولینڈ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK