Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا آبنائے ہرمز پر دوبارہ کنٹرول قائم ، ٹرمپ کا ’’بلیک میل ‘‘کے خلاف انتباہ

Updated: April 19, 2026, 8:09 PM IST | Tehran

ایران نے آبنائے ہرمز پر دوبارہ کنٹرول قائم کر لیا، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’بلیک میل‘‘ کے خلاف انتباہ دیا ہے، دوسری جانب سینئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ایک اناڑی اور جاہلانہ فیصلہ ہے۔

A ship of the Revolutionary Guards Navy. Photo: X
پاسداران انقلاب بحریہ کا ایک جہاز۔ تصویر: ایکس

ایران کےپاسداران انقلاب (IRGC) کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور کوئی بھی جہاز جو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کرے گا، نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس اہم شپنگ لین کے دوبارہ کھلنے کے۲۴؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میںایک ڈرامائی تبدیلی ہے۔ایران کی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاسداران کی بحریہ نے سنیچرکو کہا کہ آبنائے اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ ایرانی بحری جہازوں اور بندرگاہوں پر اپنی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا۔بعد ازاں انہوں نے کہا کہ یہ ناکہ بندی امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا، ’’ہم خبردار کرتے ہیں کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی جہاز اپنی لنگر گاہ سے حرکت نہ کرے، اور آبنائے ہرمز کے قریب آنا دشمن کے ساتھ تعاون تصور کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والے جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔‘‘ 
دریں اثناء ایران کے پارلیمان اسپیکر اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں سینئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ’’آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ کے کنٹرول میں ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’امریکی کئی دنوں سے ناکہ بندی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ ایک اناڑی اور جاہلانہ فیصلہ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہرمز پر کنٹرول کا دوبارہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ایران نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان۱۰؍ روزہ جنگ بندی کے مطابق مختصر وقت کے لیے آبنائے کو دوبارہ کھولا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کو کہا تھا کہ آبی گزرگاہ تمام تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر گئی تھیں۔ اہم پاسداران کے موقف تبدیل کرنے سے پہلے ایک درجن سے زائد تجارتی جہاز آبنائے سے گزر چکے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایرانی بحریہ دشمنوں کو تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق، ایرانی گن بوٹس نے سنیچر کو دو تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی۔ اس دوران ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بھی کہا کہ آبنائے میں دو ہندوستانیپرچم والے جہاز ’’فائرنگ ‘‘ کی زد میں آگئے تھے۔یاد رہے کہ خطے میں کچھ تجارتی جہازوں کو پاسداران بحریہ کی جانب سے ریڈیو پیغامات موصول ہوئے، جن میں خبردار کیا گیا کہ آبنائے سے کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز میں۲؍ جہازوں پر ایران کی فائرنگ، ایک ہندوستانی جہاز بھی شامل

اس خبر کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران آبنائے ہرمز بند کرکے واشنگٹن کو بلیک میل نہیں کر سکتا اور خبردار کیا کہ اگر بدھ کو میعاد ختم ہونے سے پہلے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وہ جنگ بندی ختم کر دیں گے۔مزید برآں ٹرمپ نے کہا کہ’’ بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ رہے گی۔‘‘جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہایرانی بحریہ اپنے دشمنوں کو’’ نئی تلخ شکست ‘‘ دینے کے لیے تیار ہے۔اس دوران الجزیرہ کے نامہ نگار زین بصراوی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ دوبارہ اسی مقام پر واپس آ گئے ہیں جہاں ایک دن قبلتھے۔ انہوں نے کہا کہ اب دومتوازی ناکہ بندیاں موجود ہیں۔الجزیرہ کے علی ہاشم نے تہران سے بتایا کہ کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت کو امریکہ پر برتری ثابت کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK