• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’غلام‘‘ میں اپنی آواز ڈب ہونے کا ذکر کرکے رانی مکھرجی جذباتی ہو گئیں

Updated: January 22, 2026, 10:13 PM IST | Mumbai

رانی مکھرجی نے جمعرات کے روز فلمساز اور اپنے دیرینہ دوست کرن جوہر کے ساتھ گفتگو کی، جب انہوں نے فلمی صنعت میں ۳۰؍ سال مکمل کیے۔ رانی نے فلموں میں اپنے سفر کے بارے میں بات کی اور ایک موقع پر جذباتی ہو گئیں جب انہوں نے یاد کیا کہ کرن ہی وہ شخص تھے جنہوں نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں انہیں اپنی اصل آواز میں آغاز کرنے کا موقع دیا۔

Rani Mukerji.Photo;INN
رانی مکھرجی۔ تصویر:آئی این این

رانی مکھرجی نے جمعرات کے روز فلمساز اور اپنے دیرینہ دوست کرن جوہر کے ساتھ گفتگو کی، جب انہوں نے فلمی صنعت میں ۳۰؍ سال مکمل کیے۔ رانی نے فلموں میں اپنے سفر کے بارے میں بات کی اور ایک موقع پر جذباتی ہو گئیں جب انہوں نے یاد کیا کہ کرن ہی وہ شخص تھے جنہوں نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں انہیں اپنی اصل آواز میں آغاز کرنے کا موقع دیا۔
رانی مکھرجی جذباتی ہو گئیں
رانی نے یاد کیا کہ فلم ’’غلام‘‘ میں، جس میں عامر خان ان کے ساتھ تھے، ان کی آواز ڈب کی گئی تھی۔ رانی کے مطابق اس وقت عامر نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی آواز فلم کے لیے’’مناسب نہیں‘‘ ہے اور کسی اور کو آواز دینی چاہیے۔رانی نے مانا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے ’’دل دُکھانے والا‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ ظاہر نہیں کر سکتی تھی کہ میں دُکھی ہوں کیونکہ آپ کسی فلم کا حصہ ہوتے ہیں تو آپ کو ٹیم پلیئر بننا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسکر ۲۰۲۶ء: ہندوستان کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کا سفر ختم، نامزدگی حاصل نہ کر سکی

رانی مکھرجی نے  کرن جوہر کا شکریہ کیا
بات کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ  ’’میں واقعی یہ سب کرن کی مرہونِ منت ہوں۔ جب ہم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ٹریلر کی شوٹنگ کر رہے تھے،مجھے یاد ہے آپ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں نے اپنی پہلی فلم میں اپنی آواز خود ڈب کی تھی اور کیا مجھے اس سے کوئی مسئلہ ہے۔ میں نے کہا نہیں، میں نے اپنی آواز خود دی تھی۔ آپ نے کہاکہ ‘مجھے تمہاری آواز بہت پسند ہے!’ اور یہ بات مجھے آج بھی یاد ہے۔ کرن، تمہاری بدولت ہی میں اپنی آواز برقرار رکھ سکی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان سیریز پر قابض ہونے کے لئے تیار

اس موقع پر کرن جوہر نے رانی کی پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ رانی کی منفرد آواز ان کے بطور اداکار ورثے کا ایک بڑا حصہ ہے۔جو لوگ نہیں جانتے، ان کے لیے بتا دیں کہ رانی نے۱۹۹۸ء کی فلم ’’غلام‘‘ میں عامر خان کے مقابل کام کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی آواز مونا گھوش شیٹی نے دی تھی  اور فلم کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے کی تھی۔  بعد ازاں، کرن جوہر نے اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں رانی کی اصل آواز استعمال کی۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی اور اس نے ناظرین کو رانی کی حقیقی آواز پہچاننے میں مدد دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK