• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن : سواتیک اور دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

Updated: January 22, 2026, 10:04 PM IST | Melbourne

پولینڈ کی عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار ایگا سواتیک اور ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن امریکہ کی میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن۲۰۲۶ء کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Iga Swiatek.Photo:INN
ایگا سواتیک۔ تصویر:آئی این این

پولینڈ کی عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار ایگا سواتیک  اور ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن امریکہ کی میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن۲۰۲۶ء کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میلبورن پارک میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے دوسرے راؤنڈ میں دونوں ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچز میں بآسانی کامیابی حاصل کی۔ ایگا سواتیک کی شاندار کارکردگی  ایونٹ کی سیکنڈ سیڈیڈ ایگا سواتیک نے جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کے خلاف یکطرفہ مقابلہ کیا۔ پولش اسٹار نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ 
 تیسرے راؤنڈ میں ایگا سواتیک کا سامنا روس کی اینا کالنسکایا سے ہوگا۔  امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز نے بھی اپنا عمدہ تسلسل برقرار رکھا۔۳۰؍ سالہ دفاعی چیمپئن نے اپنی ہی ہم وطن کھلاڑی ایشلین روز کروگر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد۱۔۶، ۵۔۷؍سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ 
میڈیسن کیز اگلے مرحلے میں جمہوریہ چیک کی تجربہ کار کھلاڑی کیرولینا پلسکووا کے مدمقابل ہوں گی۔  آسٹریلین اوپن کا یہ ۱۱۴؍ واں ایڈیشن اپنے عروج پر ہے جہاں ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑیوں کے درمیان ٹائٹل کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ ٹینس شائقین کی نظریں اب ایگا سواتیک اور کالنسکایا کے درمیان ہونے والے بڑے ٹکرائو پر لگی ہوئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آسکر ۲۰۲۶ء: ہندوستان کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کا سفر ختم، نامزدگی حاصل نہ کر سکی

سری رام بالاجی دوسرے راؤنڈ میں، یوکی بھامبری مکسڈ ڈبلز سے باہر
 ہندوستانی  اولمپین این سری رام بالاجی نے آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ڈبلز میں شاندار جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی  جبکہ یوکی بھامبری کا مکسڈ ڈبلز میں سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا۔  بالاجی اور ان کے آسٹرین ساتھی نیل اوبرلیٹنر نے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس کے پیئر ہیوگ ہربرٹ اور آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کو۶۔۷، ۶۔۳، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔ یہ میچ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھے:ہندوستان سیریز پر قابض ہونے کے لئے تیار

بالاجی لگاتار چوتھی بار آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔  ادھر مکسڈ ڈبلز میں یوکی بھامبری اور امریکی ساتھی نکول میلیچر مارٹینیز کو چین کی شوائی ژانگ اور جرمنی کے ٹِم پیوٹز کے خلاف ۴۔۶ ، ۶۔۷؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھامبری اب مردوں کے ڈبلز میں اپنی مہم جاری رکھیں گے، جہاں وہ دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو اور نیدرلینڈز کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK