Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاور فائنانس کارپوریشن نے منافع کے نتیجہ کا اعلان کیا

Updated: May 22, 2025, 11:41 AM IST | Agency | Mumbai

حکومت کی ملکیت والی کمپنی نے مالی سال ۲۵ء کی آخر ی سہ ماہی میں ۸۳۵۸؍کروڑ کا منافع حاصل کیا۔

Parminder Chopra, CMD of Power Finance Corporation. Photo: INN
پاور فائنانس کارپوریشن کی سی ایم ڈی پرمیندر چوپڑا۔ تصویر: آئی این این

حکومت کی ملکیت والی مہارتن کمپنی پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی ) نے بھی بدھ کو اپنے سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کیلئے منافع کا اعلان بھی کیا ہے۔ 
 بدھ۲۱؍مئی کو سرکاری ملکیت والی پاور فائنانس کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ مالی سال۲۵ء کے جنوری تا مارچ کی مدت کیلئے اس کا مجموعی خالص منافع ۱۱؍ فیصد بڑھ کر۸۳۵۸؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ ایک سال قبل اسی مدت کے دوران کمپنی نے ۷۵۵۶؍ کروڑ روپے کا منافع ریکارڈ کیا تھا۔ کمپنی کی خالص سود کی آمدنی (این آئی آئی)، جو سود کی کمائی اور خرچ کردہ سود کے درمیان فرق ہے، سہ ماہی کے دوران۴۱؍فیصد بڑھ کر۱۲۶۸۱؍ کروڑ ہو گئی۔ یہ ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی میں ۸۹۸۷ء۷؍ کروڑ روپے تھا۔ 
 مزید یہ کہ پی ایف سی کے زیر انتظام اثاثے (اے یو ایم)۵ء۴۳؍ لاکھ کروڑ روپے تھے۔ یہ سالانہ کی بنیاد ۱۲ء۸؍ کے اضافے اور سہ ماہی پر سہ ماہی ۷ء۸؍اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ (این پی اے) کا تناسب، جو ان قرض کے فیصد کی نشاندہی کرتا ہے جو آمدنی پیدا نہیں کر رہے ہیں ، گزشتہ سہ ماہی میں ۲ء۶۸؍ فیصد سے بہتر ہو کر۱ء۹۴؍فیصد ہو گیا ہے۔ خالص این پی اے تناسب، جو خراب قرض کیلئے بنائے گئے انتظامات کی عکاسی کرتا ہے، میں بھی بہتری آئی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK