Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں کانگریس کی ترنگا ریلی

Updated: May 22, 2025, 5:56 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

پہلگام حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور آپریشن سیندور میں ہندوستانی فوج کی بہادری کو سلام،راجیو گاندھی کے وِژن اور قیادت کا بھی ذکر کیا گیا

Scene from the Tricolor rally held in Bhiwandi. Photo: INN
بھیونڈی میں نکالی گئی ترنگا ریلی کا منظر۔ تصویر: آئی این این

یہاں بدھ کو کانگریس نے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں ایک شاندار ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد آپریشن سیندور کے دوران ہندوستانی فوج کی بے مثال شجاعت کو سلام پیش کرنا، پہلگام دہشت گرد انہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لئے تعزیت کا اظہار کرنا اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: پانی سپلائی میں جھوپڑا واسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا دعویٰ

یہ ریلی شہر کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے راجیو گاندھی چوک، کلیان روڈ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے متعدد اہم لیڈر، کارکن اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے  مختلف نعرے لگائے جن میں ہندوستانی فوج کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ راجیو گاندھی کے وِژن اور قیادت کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے عزم و ارادے کو مزید مضبوط کرتی ہے اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ریلی میں سابق رکن پارلیمنٹ سریش ٹاورے، مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سیکریٹری طارق فاروقی، مہاراشٹر کانگریس (اقلیتی شعبہ) کے نائب صدر عامر ننے خان، خواتین ونگ کی صدر رخسانہ قریشی، شاہین مومن، نعمان خان، جاوید فاروقی، شکیل انصاری، وسیم انصاری، پرویز خان (پی کے) اور سیکڑوں کانگریسی کارکن موجود تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK