• Sat, 25 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پراڈا میٹالک بیگ: وائرل اور موضوع بحث، ملک کی بسوں اور ٹرینوں کے فرش سے موازنہ

Updated: September 30, 2025, 9:34 PM IST | Mumbai

رجحانات بدلتے رہتے ہیں لیکن انداز ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ لگژری برانڈ پراڈا کے نئے ’’میٹالک ٹوٹ بیگ‘‘ نے انٹرنیٹ صارفین میں بحث چھیڑ دی ہے۔ اسے دیکھ کر صارفین نے اس کا موازنہ ممبئی کی ٹرینوں اور بسوں کے فرش سے کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پراڈا کولہاپوری سینڈلز کے سبب سرخیوں میں تھا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پراڈا کا Prada Metallic Spazzolato Embossed Tote Bag انٹرنیٹ پر زبردست توجہ حاصل کر رہا ہے۔ کچھ صارفین نے اس کا موازنہ ممبئی کی بسوں کے نقش اور ٹرینوں کے فرش سے کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کوئی ایسا بیگ کیوں اٹھائے جو عوامی ٹرانسپورٹ کے فرش سے مشابہت رکھتا ہو؟ یہ بیگ میلان میں ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں شاید کسی کو ہندوستانی ٹرینوں یا بسوں کا اندازہ نہ ہو۔ لیکن قیمت دیکھ کر سب چونک گئے۔ اس بیگ کی قیمت ۳؍ لاکھ ۳۲؍ ہزار روپے (۳۷۲۹؍ ڈالر) ہے، جو عام فیشن کے بجائے ایک لگژری اشیاء کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایف بی آئی ڈائریکٹرکیش پٹیل اورعاصم منیر کے مصافحہ پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

یوں محسوس ہورہا ہے کہ پراڈا ہندوستان سے ’’زیادہ ہی متاثر‘‘ ہے۔ اس سے قبل اس نے کولہاپوری چپلوں سے ملتے جلتے سینڈلز متعارف کروائے تھے جنہیں میلان فیشن ویک کے بہار/گرمیوں ۲۰۲۶ء کے رن وے پر کافی پسند کیا گیا۔ اب ممبئی کی بسوں اور کے فرش جیسے ڈیزائن پر انٹرنیٹ صارفین خوب بحث کررہے ہیں۔ 
اگرچہ لگژری فیشن دنیا میں اسے ایک انوکھے انداز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، انٹرنیٹ صارفین نے اسے طنز و مزاح کا موضوع بنا لیا ہے۔ کسی نے کہا یہ ’’مہنگا مقامی فرش بیگ‘‘ ہے، تو کسی نے لکھا، ’’ہندوستانی ٹرینوں کے ڈیزائن کا عالمی سطح پر اعتراف!‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK