مسجد بلال میں دعا کا اہتمام کیا گیا اور عالمِ اسلام سے اتحاد و بیداری کی اپیل کی گئی۔
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 1:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
مسجد بلال میں دعا کا اہتمام کیا گیا اور عالمِ اسلام سے اتحاد و بیداری کی اپیل کی گئی۔
نمازِ جمعہ کے بعد سنی مسجد بلال (دو ٹانکی) میں اہل غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کی تائید ونصرت اور ظالم اسرائیل کی بربادی کے لئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا سید معین الدین اشرف نے دعا کرائی اور مختصر خطاب کیا۔ اس موقع پر سید نفیس اشرف، قاری مشتاق احمد تیغی، مولانا محمد عارف سمیت دیگر ممتاز علما، ائمہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
معین میاں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی حرمت کی پامالی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرنا مسلمانوں کی ایمانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ فلسطین صرف ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے قلب کی دھڑکن ہے اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے۔ ان مقامات پر ہونے والے مظالم ہر مسلمان کے دل کو زخمی کر رہے ہیں۔ ہمیں دعا، باہمی اتحاد، شعور اور پُرامن احتجاج کے ذریعے اپنا فرض ادا کرتے رہنا ہوگا۔ ‘‘
الحاج محمد سعید نوری نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آج انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ خاموش رہے تو یہ خاموشی کل بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہی انسانیت کا اصل معیار اور حقیقی انسانیت ہے۔