Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگائوں میں میونسپل الیکشن کی تیاریاں شروع، انتظامیہ کی میٹنگیں، وارڈوں کی تشکیل

Updated: August 14, 2025, 1:45 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

شہر میں ۲۰۰۷ء پیٹرن کے مطابق وارڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، ۸۴؍ سیٹوں میں سے ۴۲؍ خواتین کیلئے مختص ہوں گی، ایک وارڈ میں ۳؍ اراکین ہوں گے۔

Municipal elections in the state after 8 years. Photo: INN
ریاست میں ۸؍ سال بعد میونسپل الیکشن۔ تصویر: آئی این این

میونسپل الیکشن کے تعلق سے مقامی سطح پر تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں گہماگہمی دیکھی جارہی ہے۔ ضلعی و صوبائی افسران کے ساتھ مقامی شہری بلدیہ کے افسران پے درپے میٹنگیں بھی کررہے ہیں۔ 
۲۱/وارڈ اور ۸۴/کارپوریٹرس
 الیکشن کیلئے ابتدائی مرحلے میں حلقوں کی تشکیل(وارڈ رچنا) اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس سے متعلق حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ بدھ (۶؍گست) کو ناسک میں ہوئی میٹنگ کے دوران وارڈوں کی تشکیل سے متعلق گفتگو ہوئی تھی۔ اس تناظر میں مالیگاؤں شہری انتظامیہ نے وارڈوں کی تشکیل کا خاکہ تیار کرلیا ہے۔ ۲۰۰۷ء پیٹرن کے مطابق مالیگاؤں میں وارڈ رچنا کی گئی ہے۔ ایک وارڈ سے تین اراکین منتخب ہوں گے۔ کل وارڈوں کی تعداد ۲۱؍ اور منتخب ہونے والے کُل ارکان بلدیہ ۸۴؍ہوں گے۔ ۸۴؍ کارپوریٹروں میں سے ۴۲؍کارپوریٹرس خاتون رہیں گی۔ اسی طرح کُل نشستوں کا ۲۷؍فیصد اوبی سی سماج کیلئے مختص کیا جائے گا۔ 
میونسپل کمشنر رویندر جادھو کا بیان
  مالیگائوں کے میونسپل کمشنر رویندر جادھو نے کہا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے وفد نے ناسک ڈیویژنل کمشنر آفس میں میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میں احمد نگر، نندوربار، ناسک، دھولیہ اور جلگاؤں اِن پانچوں اضلاع کی سبھی لوکل سیلف باڈیز کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر، میونسپل کمشنر لازمی طور پر شریک تھے۔ متذکرہ میٹنگ میں لوکل سیلف باڈیز کے انتخابات کیلئے مرحلے وار تیاریوں کی تکمیل اور اس کی رپورٹ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے سپردکرتے رہنے کے احکامات ملے تھے۔ ان احکامات کے عین مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا الیکشن ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK