Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان میں دوبارہ مذاکرات کی تیاریاں

Updated: April 25, 2026, 10:35 AM IST | Islamabad

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سمیت ۳؍ ممالک کے دورے پر، اسلام آباد میں  سخت حفاظتی انتظامات۔

Security personnel are seen ready in Pakistan`s capital Islamabad ahead of Iran-US talks. Photo: INN
ایران- امریکہ مذاکرات کے پیش نظرپاکستان کے دارالحکومت اسلا م آباد میں  سیکوریٹی اہلکار مستعد نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

اسلام آباد میں  ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرا ت کےدو سرے دور کی تیار یاں شباب پر ہیں۔ اسی دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سمیت۳؍ ممالک کا دورہ کررہےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں  جا بجا ’ویلکم اسلام آباد ‘ کے بینر لگائے گئے۔ اس دوران مذاکرات کے متوقع مقام پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکوریٹی اہلکار مستعد نظرآ رہے ہیں۔ جمعہ کو ایران کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مختصر وفد کی پاکستان آمد کی اطلاع کو اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کے بعد پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان کو ایرانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے خطے کی سیکوریٹی صورتحال اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات پر بات چیت کی جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے ’’ہیل ہول‘‘ بیان پر ایران کا ہندوستان میں طنزیہ سفارتی جواب

واضح رہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کو جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سرگرم ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امن و استحکام کیلئے اہم پالیسی اور سفارتی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے، اعتماد سازی اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو اعلیٰ سطح سفارتی رابطوں میں تیزی لانے اور بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ 
قبل ازیں  ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا نےبتایا کہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی جمعہ کی شام سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ارنا کے مطابق اس دورے کا مقصد متعلقہ ممالک سے دوطرفہ مشورہ، ملاقاتیں اور مذاکرات کرنا ہے جن میں خطے کی موجودہ صورتحال، تازہ ترین پیش رفت اور ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے موجودہ حالات زیر بحث آئیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دورہ وزیرخارجہ کے معمول کے سفارتی رابطوں کا حصہ ہے لیکن اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دورےمیں ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستان، عمان اور روس کی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی، سفارتی کوششوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK